Urdu News

فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے بعد اب’رکشا بندھن‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

فلم ’لال سنگھ چڈھا‘اور’رکشا بندھن

عامر خان کی ’لال سنگھ چڈھا‘ کے بعد اب سوشل میڈیا پر اکشے کمار کی فلم ’رکشا بندھن‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔ دراصل اس وقت سوشل میڈیا پر اکشے کمار کے کچھ پرانے انٹرویوز میں دیے گئے ان کے بیانات وائرل ہو رہے ہیں۔ ان بیانات میں اکشے کمار نے ہندوتوا پر بات کی ہے۔ مندر کا مطلب بتاتے ہوئے اکشے کمار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ”مجھے کسی نے سمجھایا تھا کہ اس کا مطلب ہے، من اندر یعنی من کے اندر۔ بھگوان ہمارے اندر ہے۔ ہمیں کہیں جانے کی ضرورت نہیں، ہمیں یہ پوچھنے کی ضرورت نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔ ساتھ ہی اکشے کمار نے اپنے ایک بیان میں شیولنگ کو دودھ چڑھانے کی روایت پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔ کہتے ہیں شیولنگ پر دودھ چڑھا کر ضائع کرنے کی کیا ضرورت ہے، سارا دودھ بہہ جانے سے ضائع ہو جاتا ہے۔ اگر ہم یہ دودھ کسی غریب کو دے دیں تو اس کا صحیح استعمال ہو گا۔ یہی ضروری ہے۔

اکشے کمار کے ایسے کئی بیانات سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ اکشے کمار کے ان بیانات کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا غصہ پھوٹ پڑا ہے اور وہ اکشے کمار کو منافق قرار دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ برائے مہربانی فلم دیکھ کر پیسہ ضائع نہ کریں بلکہ غریبوں کو عطیہ کریں۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس طرح کے کئی ردعمل سامنے آ رہے ہیں اور اکشے کمار کی آنے والی فلم’رکشا بندھن‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔غور طلب ہے کہ بھائی بہن کے رشتے پر مبنی فلم رکشا بندھن میں اکشے اور بھومی کے علاوہ سہجمیت کور، دیپیکا کھنہ، سعدیہ خطیب اور اسمرتی شری کانت بھی اہم کردار میں ہوں گی۔ رپورٹس کے مطابق یہ چاروں فلم میں اکشے کی بہن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ ایک کامیڈی ڈرامہ فلم ہوگی۔ اکشے کمار نے فلم ’رکشا بندھن‘اپنی بہن الکا ہیرانندنی کو وقف کر دی ہے۔ فلم کو اکشے کمار کی بہن الکا ہیرانندانی فلمساز آنند ایل رائے کے ساتھ مل کر پروڈیوس کررہی ہیں۔ فلم کو ہمانشو شرما نے لکھا ہے۔ ہدایت کار آنند ایل رائے ہیں۔ فلم 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے۔

Recommended