Urdu News

کامن ویلتھ گیمز2022: آج ونیش پھوگاٹ اوربجرنگ پررہے گی نظر، ہاکی میں خواتین ٹیم کا آسٹریلیا سے مقابلہ

کامن ویلتھ گیمز2022

برمنگھم، 05 اگست (انڈیا نیرٹیو)

کامن ویلتھ گیمز-2022 میں آج بروزجمعہ سے ہندوستانی پہلوانوں کے مقابلے شروع ہو رہے ہیں۔ ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا آج اپنا میچ کھیلیں گے۔ ساکشی ملک بھی آج اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔ ہاکی میں خواتین ٹیم کا مقابلہ آسٹریلیا ئی ٹیم سے ہوگا۔

ہندوستان نے اب تک 20 تمغے جیتے ہیں۔ ان میں چھ سونے، سات چاندی اور سات کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ اس میں سب سے زیادہ 10 تمغے ویٹ لفٹنگ میں آئے ہیں۔ اب آٹھویں روز پہلوانوں کی کارکردگی دیکھنے کو ملے گی۔ پہلوانوں کے مقابلے آج سے شروع ہو رہے ہیں اور آج بجرنگ پونیا، دیپک پونیا، انشو، موہت، دویا اور ساکشی ملک کے مقابلے ہوں گے۔ یہ تمام پہلوان تمغے کے دعویدار ہیں۔ اس کے علاوہ ویمنس ہاکی ٹیم بھی آج سیمی فائنل میچ کھیلے گی۔ ہندوستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہے اور ہندوستانی ٹیم کو کم از کم چاندی کا تمغہ یقینی بنانے کے لیے اس چیلنج پر قابو پانا ہوگا۔

آٹھویں دن کا شیڈول

ایتھلیٹکس

خواتین کی 100 میٹر ہرڈل دوڑ1 ہیٹ 2 – جیوتی یاراجی (3:06 بجے)

خواتین کی لانگ جمپ کوالیفائنگ راؤنڈ گروپ اے – اینسی سوجن ایڈیپلی (4:10 شام)

مردوں کی 4 x 400میٹر ریلے راؤنڈ 1 ہیٹ 2: بھارت (4:19 بجے شام)

خواتین کی 200 میٹر ریس سیمی فائنل 2 – ہیما داس (6 اگست، 12:53دوپہر)

ٹیبل ٹینس

مکسڈ ڈبلز راؤنڈ آف 16، ساتھیان گیان سیکرن/منیکا بترا، اچنتا شرتھ کمل/اکولا سریجا (2:00  دوپہر)

خواتین کے سنگلز راؤنڈ آف 16، ریتھ ٹینیسن، سریجا اکولا، منیکا بترا (3:15 دوپہر)

مردوں کے ڈبلز راؤنڈ آف 16، ہرمیت دیسائی/سنیل شیٹی (3:55  دوپہر)

خواتین کے ڈبلز راؤنڈ آف 16، منیکا بترا / چتلے دیا پراگ، اکولا سریجا / ریتھ ٹینیسن (4:30  شام)

مردوں کا سنگلز راؤنڈ آف 32، اچنتا شرتھ کمل، ساتھیان گیان شیکھرن، سانیل شیٹی (5:05 بجے)

بیڈمنٹن (3:30 دوپہر سے)

خواتین کے ڈبلز راؤنڈ آف 16: جولی ٹریسا/پلیلا گایتری گوپی چند

مردوں کے ڈبلز راؤنڈ آف 16: ساتوک سائراج رینکی ریڈی/ چراغ شیٹی

خواتین کے سنگلز راؤنڈ آف 16: پی وی سندھو

خواتین کے سنگلز راؤنڈ آف 16: آکرشی کشیپ

مردوں کا سنگلز راؤنڈ آف 16: کدامبی سری کانت

لان بال

خواتین کی جوڑی کاکوارٹر فائنل: ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ (1:00 دوپہر)

اسکواش

مردوں کا ڈبلز راؤنڈ آف 16: ویلاون سینتھل کمار/ابھے سنگھ (5:15 بجے)

مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنلز: دپیکا پلیکل/سورو گھوشال (6 اگست، دوپہر 12:00 بجے)

ہاکی

خواتین کا سیمی فائنل: ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا (رات10:30بجے)

کشتی(3:30دوپہر)

مردوں کے فری اسٹائل 125 کلوگرام موہت گریوال

مردوں کا فری اسٹائل 65 کلوگرام بجرنگ پونیا

مردوں کے فری اسٹائل 86 کلوگرام دیپک پونیا

خواتین کی فری اسٹائل 57 کلوگرام انشو ملک

خواتین کی فری اسٹائل 68 کلوگرام دیویا کاکران

خواتین کی فری اسٹائل 62 کلوگرام ساکشی ملک

Recommended