Urdu News

کھیتی باڑی کے لیے استعمال ہونے والے ٹریکٹروں کی جانچ کے عمل کے وقت کی حد میں کمی

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر

 زراعت اور کسانوں کی بہبود کی مرکزی وزارت نے زراعت کے لیے استعمال ہونے والے ٹریکٹروں کی جانچ کے عمل کے لیے وقت کی حد کو 9 ماہ سے گھٹا کر صرف 75 کام کے دن کر دیا ہے۔ یہ انتظام ملک کی آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ کے جشن میں زرعی شعبے کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے۔

بھارت میں زراعت کے شعبے میں مشین کاری کو فروغ دینے اور کسانوں کے لیے موزوں ٹریکٹروں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کی ہدایت پر، زراعت اور کسانوں کی بہبودکے محکمہ / وزارت کی طرف سے یہ مثبت قدم اٹھایا گیا ہے۔ ٹریکٹروں کی جانچ کے نئے، موثر اور تیز رفتار جانچ عمل کو نافذ کرنے کے لیے، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کی طرف سے سنٹرل ایگریکلچر مشینری ٹریننگ اینڈ ٹیسٹنگ انسٹی ٹیوٹ (سی ایف ایم ٹی ٹی آئی)، بڈنی اور دیگر متعلقہ افسران کو نظرثانی شدہ رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں، جو 15 اگست 2022 سے نافذ ہوگا۔

Recommended