Urdu News

پاکستان کے مظلوم اقلیتوں کے لیے بھارت نے طبی مشق کے لیے کھولے دروازے، جانئے کون لوگ ہوں گے اہل؟

پاکستان کے مظلوم اقلیتوں کے لیے بھارت نے طبی مشق کے لیے کھولے دروازے

نئی دہلی، 8؍  اگست

نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی( نے پاکستان سے ستائی ہوئی اقلیتوں کے لیے دروازے کھول دیے ہیں، جو ملک سے بھاگ کر 31 دسمبر 2014 کو یا اس سے پہلے  یہاں پر طب کی مشق کرنے کے لیے ہندوستان میں داخل ہوئے تھے۔  اس نے ایسے لوگوں سے درخواستیں طلب کی ہیں جنہوں نے جدید طب یا ایلوپیتھی کی مشق کرنے کے لیے مستقل رجسٹریشن کے لیے ہندوستانی شہریت حاصل کی ہے۔ جمعہ کو  این ایم سی کے انڈر گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن بورڈ ( یو ایم ای بی ) کی طرف سے جاری کردہ ایک عوامی نوٹس کے مطابق، شارٹ لسٹ کردہ درخواست دہندگان کو کمیشن یا اس کے ذریعہ مجاز ایجنسی کے ذریعہ منعقد ہونے والے امتحان میں شرکت کرنے کی اجازت ہوگی۔

این ایم سی نے جون میں ماہرین کا ایک گروپ تشکیل دیا تھا تاکہ مجوزہ ٹیسٹ کے لیے رہنما خطوط وضع کیے جائیں تاکہ پاکستان سے ستائی جانے والی اقلیتوں میں سے میڈیکل گریجویٹس، جنہوں نے ہجرت کرکے ہندوستانی شہریت اختیار کی، یہاں طب کی مشق کے لیے مستقل رجسٹریشن حاصل کر سکیں۔ یو ایم ای بی  کے مطابق، درخواست دہندہ کے پاس ایک درست طبی اہلیت کا ہونا ضروری ہے اور اس نے ہندوستان منتقل ہونے سے پہلے پاکستان میں طب کی مشق کی ہو گی۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 ستمبر ہے۔ درخواست دہندگان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ این ایم سی  ویب سائٹ پر فراہم کردہ لنک کے ذریعے آن لائن درخواست بھرنے کے لیے دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کمیشن آف لائن درخواستوں پر غور نہیں کرے گا۔ کمیشن تمام درخواستوں کی جانچ پڑتال متعلقہ ایجنسیوں اور محکموں کے ساتھ مشاورت سے کرے گا۔ "شارٹ لسٹ شدہ درخواست دہندگان کو امتحان میں شرکت کی اجازت ہوگی، جو کمیشن یا کمیشن کی طرف سے مجاز کسی ایجنسی کے ذریعہ منعقد کیا جائے گا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امتحان میں کامیاب ہونے والے درخواست دہندگان ہندوستان میں جدید ادویات یا ایلوپیتھی پریکٹس کرنے کے لیے مستقل رجسٹریشن دینے کے اہل ہوں گے۔

ماہرین کے گروپ کی تشکیل کے بارے میں  این ایم سی  نوٹیفکیشن، جو 20 جون کو جاری کیا گیا، میںکہا گیا ہے  کہ  وزارت صحت نے اپنی جامع کوشش کے ذریعے فیصلہ کیا ہے کہ مجوزہ انعقاد کے فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مناسب رہنما خطوط یا ضابطے بنائے جا سکتے ہیں۔  قومی میڈیکل کمیشن کی براہ راست نگرانی میں پاکستان سے ہجرت کرنے والی مظلوم اقلیتوں کے جدید طب کے بارے میں ان کے علم کو جانچنے اور ہندوستان میں طب کی مشق کے لیے مستقل رجسٹریشن دینے کے لیے امتحان  منعقد  کئے جائیں گے۔

Recommended