Urdu News

جیوترادتیہ ایم سندھیا کی صدارت میں مربوط اسٹیل پلانٹس مشاورتی کمیٹیوں کی پہلی میٹنگ

جناب جیوترادتیہ سندھیا نے کولہاپور-بنگلور کے درمیان روزانہ کی براہ راست پرواز کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

 

اسٹیل اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے گزشتہ روز  مربوط اسٹیل پلانٹس اور ثانوی اسٹیل صنعت کے لیے تشکیل دی گئی دو مشاورتی کمیٹیوں کی میٹنگ کی صدارت کی۔ اسٹیل اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ اسٹیل صنعت کے ممتاز ممبران، ایسوسی ایشنز، اکیڈمیاں، حکومت کے سینئر ریٹائرڈ اہلکار کمیٹیوں کے ممبر ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AAJN.jpg

 

گزشتہ روز ہونے والی پہلی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ یہ کمیٹیاں اسٹیل سیکٹر سے متعلق اہمیت کے حامل مسائل پر غور و خوض کریں گی۔

کمیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کا منتر فیصلہ سازی کو شراکت والی بنانا ہے۔ لاجسٹکس، کوئلہ اور کانکنی، ریاستی حکومتوں وغیرہ سمیت دیگر مختلف شعبوں کے درمیان بہت زیادہ باہمی تعامل ہے۔ مشاورتی کمیٹیوں کی تشکیل کا مقصد متعلقین  سے براہ راست مسائل اور ممکنہ کارروائی کے طریقہ کار کو سننے کے لیے متعلقین کی فعال شرکت کو یقینی بنانا ہے، جواسٹیل سیکٹر کی کامیابی کو یقینی بنائے گی۔

دونوں مشاورتی کمیٹیوں نے ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جانے والے مسائل کی نشاندہی کی۔

جناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا نے صنعت سے کہا کہ وہ مشاورتی کمیٹیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور  میٹنگوں کا وقفہ اس شعبے کے عام مسائل کو حل کرنے کے لیے صنعت کو آگے بڑھانے کی خواہش پر منحصر ہوگا۔

وزیر  موصوف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، کمیٹی کے اراکین نے کمیٹیوں کی تشکیل کے خیال کا خیرمقدم کیا اور اس شعبے کی مضبوط ترقی اور نیشنل اسٹیل پالیسی 2017 میں مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Recommended