پٹنہ، 10 اگست (انڈیا نیرٹیو)
بہارمیں عظیم اتحاد کی نئی حکومت میں نتیش کمار نے بدھ کے روزآٹھویں بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ تیجسوی یادو نے دوسری بار بہار کے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ گورنر فاگو چوہان نے انہیں حلف دلایا۔ اس کے ساتھ ہی نتیش کمار نے بہار میں سب سے زیادہ بار وزیر اعلیٰ بننے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
لالویادو کی اہلیہ رابڑی دیوی، تیجسوی یادو کی اہلیہ راج شری اوربھائی تیج پرتاپ نے حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ ان کے علاوہ مہا گٹھ بندھن کے تمام ایم ایل ایاوردیگر قائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ حلف برداری کے بعد وزیر اعلیٰ کو گورنر فاگو چوہان نے ان سے ہاتھ ملا اکر انہیں مبارکباد دی۔
تیجسوی نے حلف لینے کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو گلے لگایا اوران سے دعائیں لی۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے دیگر وزراء کے حلف لینے کی تاریخ طے کرنے کی بات کی۔ اس کے ساتھ ہی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے تمام اپوزیشن پارٹیوں سے سال 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے متحد ہونے کی اپیل کی۔