نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج پارمنٹ ہاؤس میں راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے افسران سے ملاقات کی اور گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ان سے ملنے والی تمام محبتوں اور اعانتوں کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ افسران کی لگن اور فرض شناسی کی تعریف کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے ان سب کو ان کے مستقبل کے حق میں نیک خواہشات کا اظہار کیا اور راجیہ سبھا کے ملازمین سے کہا کہ ‘‘آپ ہمیشہ میرے دل کے قریب رہیں گے،’’۔
یہ منظر اس وقت کافی جذباتی ہو گیا جب راجیہ سبھا کے اعلیٰ افسران نے جناب نائیڈو کے ساتھ گزارے دنوں کو یاد کیا اور ان کی برسوں کی قیادت اور رہنمائی کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے رخصت پذیر چیئرمین کے حق میں خوشگوار اور صحت مند زندگی کی خواہش کی۔
قبل از ایں نائب صدر جمہوریہ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے صحن میں سیتا اشوکا کا پودا بھی لگایا اور قدرتی ماحول کے بچانے اور ان کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔ اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ ہندوستانی روایت میں ایک درخت کو کئی بیٹوں کے برابر سمجھا جاتا ہے انہوں نے ملک گیر سطح پر شجرکاری کو فروغ دینے پر زور دیا۔