سرولی غوث پور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)
قصبہ رامپور،بھوانی پور کی گرام پردھان غزالہ خاتون کی سرپرستی میں ان کے گھر سے ترنگا یاتراکا آغاز ہوا۔ پردھان نماٸندہ نیاز احمد کی قیادت میں زور و شور سے ترنگا یاترا نکالی گئی۔جس میں گرام پنچایت کےسبھی ممبران و گاؤں کے معزز حضرات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
نیاز احمد نے کہاکہ چونکہ اس مرتبہ ہم لوگ اپنی آزادی کا 75ویں یوم آزادی جشن منانے جارہے ہیں۔اس لیے سبھی حضرات سے اپیل کی جارہی ہے کہ ہم سبھی لوگ اپنے اپنے گھروں پر ترنگا پھہرا کر آزادی کے امرت مہوتسو کو کامیاب بناٸیں۔اس موقع پرگرام پردھان غزالہ خاتون،مولوی محمد جمیل،حاجی محمد حیات،محمد راشد،رام تیرتھ،ویریندر،منوج سونی کے علاوہ اور بہت سے حضرات موجود تھے۔