نئی دہلی، 12؍ اگست
ہندوستانی فضائیہ کا ایک دستہ آج ملیشیا کے لئے ‘ادارشکتی ’ نامی دو طرفہ مشق میں حصہ لینے کے لئے روانہ ہوا ۔ رائل ملیشین ائیرفورس (آر ایم اے ایف ) اور ہندوستانی فضائیہ کے درمیان منعقد کی جانے والی یہ پہلی دوطرفہ مشق ہے ۔ہندوستانی فضائیہ ایس یو- 30 ایم کے آئی اور سی -17 طیاروں کے ساتھ مشق میں حصہ لے رہی ہے جب کہ آر ایم اے ایف ، ایس یو -30 ایم کے ایم طیارے اڑائے گا۔
ہندوستانی دستہ اپنے فضائی اڈے سے براہ راست اپنی منزل ، کوانتان کے آر ایم اے ایف بیس کے لیے روانہ ہوا۔یہ مشق آئی اے ایف دستے کے ارکان کو آر ایم اے ایف کے بہترین پیشہ ور افراد کے ساتھ بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے اور سیکھنے کا موقع فراہم کرے گی، جبکہ باہمی جنگی صلاحیتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ چار روزہ مشقوں میں دونو ں فضائی افواج کے درمیان مختلف فضائی جنگی مشقوں کے انعقاد کا مشاہدہ کیا جائے گا۔سابق ادار شکتی دوستی کے دیرینہ بندھن کو مضبوط کرے گا اور دونوں فضائی افواج کے درمیان دفاعی تعاون کی راہ میں اضافہ کرےگا، اس طرح خطے میں سکیورٹی وسلامتی میں اضافہ ہوگا۔