آیوش کی وزارت اور الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے درمیان آج ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے جو آیوش گرڈ پروجیکٹ کے تحت آیوش سیکٹر کو ڈیجیٹل بنانے کے لئے ہے۔ مفاہمت نامے کی میعاد تین برس ہے۔یہ مفاہمت نامہ سابقہ مفاہمت نامے کا تسلسل ہے جس پر 2019 میں دستخط ہوئے تھے۔ آیوش سکریٹری جناب ویدیا راجیش کوٹیچااور سکریٹری ایم ای آئی ٹی وائی جناب الکیش کمار شرما نے دونوں وزارتوں کی جانب سے اس مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ وزارت اشتراک سے کام کرے گی اور ایم ای آئی ٹی وائی اپنے تحت کام کرنے والی تنظیموں کے ہمراہ آیوش گرڈ پروجیکٹ کو تمام مطولبہ تعاون دیں گی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لایا جائے گا۔
آیوش کی وزارت نے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت آیوش گرڈ پروجیکٹ وضع کیا تھا جو خدمات کی فراہمی اور خدمات کے معیارات کو بڑھانے کے لئے اطلاعات اور ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کے لئے ہے۔ آیوش گرڈ پلیٹ فارم آئی ٹی کا وہ اہم وسیلہ بنے گا جس کے ذریعہ طبی نگہداشت کے آیوش سسٹم کی تمام خدمات اور فریقوں کو مربوط کیا جاسکے گا۔
اس سے قبل جس مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے تھے اس کے مطابق ایم ای آئی ٹی وائی کے تحت کام کرنے والی تنظیموں مثلا این ای جی ڈی نے آیوش سنجیونی ایپلی کیشن، مانیٹرنگ ڈش بورڈ ، آیوش کی تعلیم سے متعلق موڈیول، وزارت کی ویب سائٹ، آیوسوفٹ اور آیوش ڈاکٹروں کو ٹریننگ دینے کے لئے سی – ڈی اے سی کے فروغ میں مدد کی تھی۔
ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی کمیٹی (ایچ ایل اے سی) تشکیل دی گئی تھی جو آیوش گرڈ پروجیکٹ سے متعلق جانکاری فراہم کرنے کے لئے تھی۔ اس کمیٹی کے صدر آیوش کے سکریٹری تھے اور ساتھی صدر ایم ای آئی ٹی وائی کے صدر تھے۔ اس کے تحت پروجیکٹ کے لئے تحقیق وترقی اور ڈیزائن سے متعلق اہم تکنیکی امور میں تعاون دیا گیا۔ جناب جے ستیہ نارائن (سابق سکریٹری ایم ای آئی ٹی وائی اور چیئرمین یو آئی ڈی اے آئی) کی سربراہی میں ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا تھا جس میں نیتی آیوگ این ایچ اے، ایم ای آئی ٹی وائی وغیرہ کے ماہرین بھی شامل تھے۔ یہ لوگ آیوش گرڈ پروجیکٹ کے لئے درست تعمیرات، کلیدی بلنڈنگ بلاکوں کی نشاندہی ، عمارت کی ضروریات کو سمجھنے، پبلک پرائیویٹ اکو سسٹم اور مختلف تکنیکی پہلوؤں پر صلاح ومشورے دیتے تھے۔ اس سے وزارت کو پروجیکٹ کے تکنیکی پہلو کو وضع کرنے میں مدد ملی۔
آج جس مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں اس سے آیوش وزارت کے آیوش گرڈ پروجیکٹ کو ایم ای آئی ٹی وائی کی جانب سے تکنیکی مدد ملے گی۔