Urdu News

حکومت ہند نے ہر گھر ترنگا پروگرام کا اہتمام کیا

سیاحتی مقامات پر قومی پرچم نصب کیا جائے گا: جناب جی کشن ریڈی

 

حکومت ہند 11 اگست سے 15 اگست 2022 تک ہر گھر ترنگا پروگرام کا اہتمام کر رہی ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو سال کے تحت عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند ملک بھر میں 400 مشہور مقامات پر اس تقریب کا انعقاد کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001D1NU.jpg

محکمہ برائے مویشی پروری اور ڈیری، وزارت برائے ماہی پروری،مویشی پروری اور ڈیری، حکومت ہند نے قومی ڈیری ترقیاتی بورڈ (این ڈی ڈی بی)، گجرات کوآپریٹو دودھ مارکیٹنگ فیڈریشن (جی سی ایم ایم ایف) اور ولساڈ ڈسٹرکٹ کوآپریٹو دودھ پروڈیوسر یونین لمیٹیڈ (دودھ ساگر ڈیری) کے اشتراک سے 12 اگست 2022 کو ہر گھر ترنگا پروگرام قومی نمک ستیہ گرہ یادگار، ڈانڈی، نوساری، گجرات میں منایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022G3Z.jpg

جناب پرشوتم روپالا، مرکزی وزیر برائے ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری، حکومت ہند مختلف معززین کی موجودگی میں مہمان خصوصی کے طور پر  اس تقریب میں شریک ہوئے۔ مرکزی وزیر نے نیشنل سالٹ ستیہ گرہ میموریل، ڈانڈی، گجرات میں قومی پرچم لہرایا اور شہیدوں/مجاہدین آزادی کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ مرکزی وزیر نے لوگوں کو ہر گھر ترنگا مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی۔

حکومت گجرات نے تقریب کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام انتظامی اور لاجسٹک مدد فراہم کی۔

Recommended