نئی دہلی، 15 اگست (انڈیا نیرٹیو)
وزیر اعظم نریندر مودی نے آزادی کے امرت کال کو ملک کی ترقی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے 25 سالوں کے لیے ہمیں پانچ عہدوں پر اپنی طاقت، عزم اور صلاحیت کو مرکوز کرنا ہوگا۔ انہوں نے ہندوستان کو جمہوریت کی ماں بتاتے ہوئے کہا کہ تنوع ہی اس کی طاقت ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 2047 کے پانچ پرن (عہد) میں ترقی یافتہ ہندوستان بنانا، غلامی کے کسی بھی نشان کو ہٹانا، وراثت پر فخر، اتحاد اور اپنے فرائض کو پورا کرنا شامل ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے ترقی کے لئے اپنی زندگی کے اگلے 25 سال وقف کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوری انسانیت کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تجربہ کہتا ہے کہ ایک مرتبہ ہم سب عہد لیکر چل پڑیں، تو ہم مقرہ اہداف کو حاصل کر لیتے ہیں۔
وزیر اعظم نے 76 ویں یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے 25 سالوں کے لیے ہمیں ”پنچ پرن پر اپنی طاقت، عزم اور صلاحیت کو مرکوز کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک اب ایک بڑے عزم کے ساتھ چلے گا اور وہ بڑا عزم ترقی یافتہ ہندوستان ہے۔ وزیر اعظم نے دوسرا پرن بتاتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کونے میں ذہن کے اندر غلامی کا ایک بھی حصہ ہے، تو ہمیں اس سے نجات حاصل کرنی ہوگی۔ ہمیں ہماری وراثت پر فخر ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نے اتحاد و یکجہتی کے علاوہ شہریوں کے فرائض کو بھی اس میں شامل کیا۔
انہوں نے کہا کہ امرت کال کی پہلی صبح سماج کی امنگوں کو پورا کرنے کا سنہری موقع ہے۔ ہمارے ملک کے اندر کتنی زیادہ طاقت اور صلاحیت ہے، ایک ترنگے جھنڈے نے دکھا دیا ہے۔
وزیراعظم نے ملک کے 76ویں یوم آزادی پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے۔ وزیر اعظم نیبرطانوی حکومت کے خلاف لڑنے والے تاتیا ٹوپے، رام پرساد بسمل، اشفاق اللہ خان وغیرہ جیسے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ہی رانی لکشمی بائی اور بیگم حضرت محل سمیت ہندوستان کی خواتین جنگجوؤں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے اس تسلسل میں راجندر پرساد، جواہر لال نہرو اور سردار ولبھ بھائی پٹیل سمیت دیگر قوم کے معماروں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا کے کونے کونے میں ہندوستان سے محبت کرنے والے ہندوستانی فخر کے ساتھ ترنگا لہرا رہے ہیں۔
لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم نے لیا ’پنچ پر ن‘
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو 76 ویں یوم آزادی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے سامنے ”پنچ پران“ کا ذکر کیا۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہمیں آزادی کے امرت کال میں بڑے اہداف طے کرنے ہوں گے۔ ہمیں بڑے عہد جیسے ترقی یافتہ ہندوستان، غلامی کے ایک بھی حصے کو بچنے نہ دینا، وراثت پر فخر، اتحاد و یکجہتی اور شہریوں کے فرائض کی ادائیگی کے لیے ان ”پنچ پران“ قراردادوں کو طاقت کی شکل میں لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو ماحولیات کے مسئلے کا سامنا ہے۔ گلوبل وارمنگ کے مسائل کو حل کرنے کا راستہ ہمارے پاس ہے۔ اس کے لیے ہمارے پاس وہ وراثت ہے جو ہمارے اسلاف نے ہمیں دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم وہ لوگ ہیں جو جیو (جاندار) میں شیو دیکھتے ہیں، ہم وہ لوگ ہیں جو نر (مرد) میں نارائن دیکھتے ہیں، ہم وہ لوگ ہیں جو ناری (عورت) کو نارائنی کہتے ہیں، ہم وہ لوگ ہیں جو پودے میں پرماتما دیکھتے ہیں۔ ہم وہ لوگ جو ندی کو ماں مانتے ہیں، ہم وہ لوگ ہیں جو کنکرکنکر میں شنکر کو دیکھتے ہیں۔
مودی نے کہا کہ خود انحصار ہندوستان، یہ ہر شہری کا، ہر حکومت کا، سماج کی ہر اکائی کی ذمہ داری بنتی ہے۔ خود کفیل ہندوستان، یہ حکومت کا ایجنڈا یا سرکاری پروگرام نہیں ہے۔ یہ معاشرے کی ایک عوامی تحریک ہے، جسے ہمیں آگے بڑھانا ہے۔