نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے پارسیوں کے نئے سال نو روز سے قبل لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔ ذیل میں ان کے پیغام کا مکمل متن پیش ہے:
’’میں نو روز کے مقدس موقع پر جو پارسیوں کے نئے سال کے آغاز کے موقع پر منایا جاتا ہے، ملک کے لوگوں کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں‘‘۔
روایتی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منائے جانے والے نو روز سے بھائی چارہ اور ہمدردی کے جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔ بھارت میں پارسی برادری نے جو حالانکہ تعداد میں بہت کم ہے، ملک کی ترقی اور تعمیر میں گراں قدر تعاون کیا ہے اور ان کو بھارت کی مخلوط ثقافت میں ایک بہت اہم مقام حاصل ہے۔ میں دعا گو ہوں کہ ’نو روز‘ کا تہوار، ہماری زندگیوں میں اچھی صحت، خوشیاں اور خوشحالی لے کر آئے‘‘۔