اداکارسیف علی خان آج اپنی 52ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس خاص موقع پر سیف علی خان کی دوسری اہلیہ کرینہ کپور خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے خصوصی اور انتہائی مزاحیہ انداز میں انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔کرینہ کپور خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر سیف علی خان کی دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں سیف گاڑی میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے سفید اور نیلے رنگ کی ٹی شرٹ کے ساتھ عینک پہن رکھی ہے۔ پہلی تصویر میں وہ پاؤٹ بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ حیران کن پوز دے رہے ہیں۔ دونوں تصویروں میں سیف کافی مزاحیہ لگ رہے ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کرینہ نے لکھا’دنیا کے بہترین انسان کو سالگرہ مبارک ہو۔ تم اس کریزی رائٹ کو اور بھی کریزی بنادیتے ہو، اور میں اسے کسی اور طرح سے نہیں چاہتی۔ یہ تصویریں ثبوت ہیں۔ ”آئی لویو میری جان“ اور مجھے یہ کہنا ہے کہ تمہارا پاؤٹ میرے پاؤٹ سے بھی بہتر ہے۔ کیا کہتے ہودوست؟“
سیف کی ان تصویروں پر مداحوں کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات بھی ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں اور اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور نے پانچ سال ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 16 اکتوبر 2012 کو شادی کی۔ دونوں نے 2016 میں اپنے پہلے بیٹے تیمور اور 2021 میں دوسرے بیٹے جہانگیر کا استقبال کیا۔ سیف اور کرینہ کی جوڑی، جو شائقین میں سیفینا کے نام سے مشہور ہیں، نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، جن میں ٹشن، قربان، ایجنٹ ونود، ایل او سی کارگل، اومکارہ وغیرہ شامل ہیں۔ورک فرنٹ کی بات کریں تو کرینہ کپور خان کی فلم لال سنگھ چڈھا حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ دوسری جانب سیف علی خان جلد ہی ادی پورش اور وکرم ویدھا فلموں میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔