کولمبو، 16 اگست (انڈیا نیرٹیو)
چین کا ہائی ٹیک جاسوسی جہاز’یوان وانگ 5‘ بالآخر منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 20 منٹ پر سری لنکا کے جنوبی ساحل پر واقع ہمبنٹوٹا بندرگاہ پر پہنچ گیا۔ یہ 22 اگست تک یہاں رہے گا۔
یہ چین کا بیلسٹک میزائل اور سیٹلائٹ ٹریکنگ جہاز ہے۔ اس دوہرے استعمال والے جہاز 'یوان وانگ 5‘ کو جاسوسی جہاز بتایا جا رہا ہے۔ بھارت پہلے ہی پڑوسی ملک میں اس کے قیام پر تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے سری لنکا نے چین سے جہاز کے اس سفر کو ملتوی کرنے کی اپیل کی تھی۔ بعد ازاں سری لنکا نے ہفتے کے روز جہاز کو اپنی بندرگاہ پر رکنے کی اجازت دے دی۔ اس سے پہلے اس جہاز کی آمد کی تاریخ 11 اگست مقرر کی گئی تھی۔
سری لنکا نے کہا ہے کہ مقررہ مدت میں ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے جہاز کی بندرگاہ پر آمد کو وزارت دفاع نے منظور ی دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ جہاز سری لنکا سے لے کر جنوبی ہندوستان تک کچھ اہم اور جوہری فوجی اڈوں پر نظر رکھ سکتا ہے۔