عالمی شہرت یافتہ شاعر پیش کریں گے اپنا کلام
مدھیہ پردیش اردو اکادمی، محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت جشن آزادی مشاعرہ کا انعقاد 20 اگست، 2022 کو شام 7 بجے سے ٹرائبل میوزیم آڈیٹوریم، شیاملہ ہلس، بھوپال میں ہوگا۔
اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا جیسا کہ آپ سبھی جانتے ہیں کہ اس وقت پورے ملک میں آزادی کا امرت مہوتسو منایا جا رہا ہے۔
محکمہ ثقافت، حکومت مدھیہ پردیش بھی اس جشن کو پورے جوش و خروش کے ساتھ منا رہا ہے. مدھیہ پردیش اردو اکادمی کا پروگرام "جشن آزادی مشاعرہ" بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس بار یہ مشاعرہ انٹرنیشنل مشاعرہ ہے کیونکہ اس میں ملک کے علاوہ بیرون ملک سے بھی شاعر شرکت کررہے ہیں۔
مشاعرے میں شامل ہونے والوں میں ظفر صہبائی بھوپال ، ضیاء فاروقی بھوپال ، اقبال اشہر دلّی ، محترمہ انجم رہبر بھوپال ، جناب شکیل جمالی دلی ،جناب عزم شاکری ایٹا ، جناب عزیز نبیل دوحہ قطر ، کنور رنجیت سنگھ چوہان دلی ، محترمہ سنگیتا شریواستو چھندواڑہ ، جناب ورون آنند لدھیانہ اور عامر خان بھوپال وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ڈاکٹر نصرت مہدی نے تمام محبان ادب سے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے۔