Urdu News

وزیر داخلہ نے تمل ناڈو اور کیرالہ کو مدد کی یقین دہانی کرائی

وزیر داخلہ نے تمل ناڈو اور کیرالہ کو مدد کی یقین دہانی کرائی

وزیر داخلہ نے تمل ناڈو اور کیرالہ کو مدد کی یقین دہانی کرائی

نئی دہلی ، 03 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ، طوفان بوریوی کے پیش نظر تمل ناڈو اور کیرالہ کے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کے بعد ، مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

امت شاہ نے جمعرات کو ٹویٹ کیا کہ انہوں نے دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات کی ہے۔ امت شاہ نے کہا ’’ہم نے طوفان بوریوی کے پیش نظر تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ای پلانی سوامی اور کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پی وجین سے بات کی ہے۔ مودی حکومت تامل ناڈو اور کیرالہ کے عوام کی بھرپور مدد کے لیے پرعزم ہے۔ این ڈی آر ایف کی بہت سی ٹیمیں پہلے ہی دونوں ریاستوں میں تعینات ہیں‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ سمندی طوفان کی وجہ سے آج اور کل تمل ناڈو اور کیرالہ کے کئی اضلاع میں بھاری بارش متوقع ہے۔ابھی حال ہی میں طوفان نوار نے کافی نقصان پہنچایا تھا۔

طوفان بوریوی کے پیش نظر ریاستی اور مرکزی حکومت نے احتیاطی تدابیر کے لیے ایک گائیڈ لائن جاری کیا ہے۔ ساحل کے قریب رہ رہے ملاحوں کو علاقہ خالی کرنے کے لیے کہا گیاہے۔ شیکٹر روم اور ایمریجنسی ہیلپ لائن نمبرات وغیرہ بھی جلد جاری کیے جائیں گے۔

Recommended