Urdu News

نوئیدا میں 32 منزلہ ٹوئن ٹاور12سکنڈ میں منہدم

نوئیدا میں 32 منزلہ ٹوئن ٹاور12سکنڈ میں منہدم

اترپردیش میں نوئیڈا کے سیکٹر-93 میں تعمیر کئے گئے سپر ٹیک کے غیر قانونی ٹوئن ٹاورز کو اتوار کی دوپہر 2.30 بجے 3700 کلو گرام دھماکہ خیز مواد کے دھماکے سے منہدم کر دیا گیا۔ اس 32 منزلہ عمارت کو گرنے میں تقریباً 12 سیکنڈ لگے۔

مسماری کے عمل کے دوران حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ ٹاور کو گرانے کے پورے عمل میں ملحقہ رہائشی کمپلیکس میں رہنے والے لوگوں کی حفاظت کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جانا چاہیے، ساتھ ہی ماحولیاتی معیارات کا بھی خیال رکھا جانا چاہیے۔ انہدام کی تیاریاں پہلے سے کی جا چکی تھیں۔

ایمرلڈ کورٹ کی 660 عمارتیں اور اے ٹی ایس ولیج کی 762 عمارتوں کو 28 اگست کی صبح خالی کروایا لیا گیا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق انہدام کی وجہ سے تقریباً 80,000 ٹن ملبہ پیدا ہوگا۔ اس ملبے کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق اگلے تین ماہ میں ٹھکانے لگایا جائے گا۔ آس پاس کے لوگوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کے متبادل انتظامات کیے گئے۔

Recommended