Urdu News

حجاب معاملے میں سپریم کورٹ نے کرناٹک حکومت کو نوٹس جاری کیا

حجاب معاملے میں سپریم کورٹ نے کرناٹک حکومت کو نوٹس جاری کیا

نئی دہلی، 29 اگست (انڈیا نیرٹیو)

 سپریم کورٹ نے حجاب  معاملے  کی سماعت کرتے ہوئے کرناٹک حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 5 ستمبر کو کرنے کا حکم دیا۔

سماعت کے دوران درخواست گزار نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ اس پر عدالت نے سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ جب معاملہ سماعت کے لیے لسٹ کیا جا تا ہے تو آپ سماعت ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یہ طریقہ درست نہیں ہے۔ کرناٹک کی دو طالبات نے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ اس معاملے میں ہندو سینا کے رہنما سرجیت یادو نے بھی ایک کیویٹ داخل کر کے سپریم کورٹ سے ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگانے کا یکطرفہ حکم نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

15 مارچ کو کرناٹک ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے حکومتی فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا تھا کہ حجاب اسلام کا لازمی حصہ نہیں ہے۔ ہائی کورٹ کے اس حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

مسلم پرسنل لا بورڈ نے بھی اس معاملے میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ علماء کی تنظیم سمست کیرالہ جمعیۃ العلمائنے بھی عرضی داخل کی ہے۔ ان درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ اسلامی قانون کی غلط تشریح کرتا ہے۔ مسلمان لڑکیوں کے لیے خاندان سے باہر سر اور گلے کو ڈھک کر رکھنا لازمی ہے۔

Recommended