Urdu News

ہندوستان بنا دنیا کی پانچویں بڑی معیشت، برطانیہ کو پیچھے چھوڑا

ہندوستان بنا دنیا کی پانچویں بڑی معیشت

فہرست میں ہندوستان کی معیشت 854.7 بلین ڈالر پر

اسی مدت میں برطانیہ کی معیشت 816 بلین ڈالر

ہندوستان نے آزادی کے امرت دور میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ عالمی وبا کو شکست دے کر ہندوستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ہندوستان نے برطانیہ کو پچھاڑ کریہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ پچھلے 10 سالوں میں ہندوستان نے 11ویں پائیدان سے اس مقام تک کا سفر طے کیا ہے۔ اس لحاظ سے بھی یہ ہر ہندوستانی کے لیے بہت ہی شاندار اور قابل فخر لمحہ ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، ہندوستان نے سال 2021 کے آخری تین مہینوں میں برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے اعداد و شمار میں ہندوستان کی یہ ترقی مالی سال 23-2022 میں بھی جاری ہے۔ ہندوستان کی معیشت 854.7 ارب ڈالر رہی جب کہ برطانیہ کی معیشت اسی مدت کے دوران 816 ارب ڈالر رہی۔ اس لحاظ سے اب صرف امریکہ، چین، جاپان اور جرمنی ہندوستان سے آگے رہ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روزمرہ کی چیزیں مہنگی ہونے کی وجہ سے برطانیہ دنیا کی 5ویں بڑی معیشت ہونے کا ٹیگ کھو دیا۔ دراصل برطانیہ کو گزشتہ چار دہائیوں میں سب سے تیز مہنگائی اور کساد بازاری کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا ہے۔ بینک آف انگلینڈ نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ یہ صورت حال 2024 تک رہے گی۔ وہیں دوسری طرف، ہندوستانی معیشت میں اس سال 7 فیصد سے زیادہ کی شرح سے ترقی کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں بھی معمولی جی ڈی پی (2.9 لاکھ کروڑ ڈالر) کے ساتھ ہندوستان 5ویں سب سے بڑی معیشت بن گیا تھا، جب کہ برطانیہ (28 لاکھ کروڑ ڈالر) چھٹے نمبر پر آگیا تھا۔ تاہم ہندوستان پھر برطانیہ سے پیچھے رہ گیا تھا۔ دراصل، برطانیہ کو پیچھے چھوڑنے کی خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب ہندوستان نے مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی میں 13.5 فیصد کی شرح نمو حاصل کی ہے۔ ہندوستان دنیا میں سب سے تیز اقتصادی ترقی کی شرح حاصل کرنے والی سب سے بڑی معیشت بنا ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آئی ایم ایف کے اعداد و شمار کے مطابق یہ حساب امریکی ڈالر پر مبنی ہے۔ حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا ہدف طے کیا ہے۔

وہیں وزیراعظم کی اقتصادی صلاحکار کونسل (ای ایس- پی ایم) کے چیئرمین ببیک دیبرائے نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں سال 2047 تک ملک کی معیشت کا حجم 20 ہزار ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے کا اندازہ لگایا ہے۔ اس کے علاوہ فائنینس سکریٹری ٹی وی سوماناتھن کا کہنا ہے کہ ہندوستانی معیشت رواں مالی سال میں 7 سے 7.4 فیصد کی شرح نمو حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہی ہے۔

Recommended