Urdu News

دہلی کو دہلانے والا14سال پہلے کا وہ کالا دن جو آج بھی کرتا ہے پریشان

چودہ برس قبل آج ہی کے دن دہلی کے کناٹ پلیس میں ایک بم دھماکہ نے تہلکا مچادیا تھا

تاریخ کے اوراق میں 13 ستمبر

دہلی کے لوگ انگریزی کیلنڈر کے نویں مہینے کے اس 13ویں تاریخ کو کبھی نہیں بھول سکتے۔ 13 ستمبر کا ذکر شروع ہوتے ہی لوگ کانپ اٹھتے ہیں۔

ٹھیک 14 سال پہلے 13 ستمبر 2008 کو قومی راجدھانی دہلی میں دہشت گردی کا خوفناک چہرہ دیکھا گیا تھا۔ تاریخ میں سیاہ حروف میں درج اس تاریخ کا دن ہفتہ تھا۔ اس دن دہلی یکے بعد دیگرے کئی بم دھماکوں سے لرز اٹھا۔

دہشت گردوں نے دہلی کے مصروف ترین مقامات پر 30 منٹ کے وقفے میں چار بم دھماکے کئے۔ کناٹ پلیس، جو دہلی کا دل سمجھا جاتا ہے، قرول باغ میں مصروف ترین غفار مارکیٹ اور بھیڑ بھاڑ والے گریٹر کیلاش -1 کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔ ان دھماکوں میں 21 افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

اس دہشت گردانہ بربریت نے نہ صرف دہلی بلکہ پورے ملک کو حیران کر دیا تھا۔ بم دھماکوں سے پہلے دہشت گردوں نے ایک بڑے میڈیا ہاؤس کو ای میل کے ذریعے پیغام دیا تھا کہ دہلی میں پانچ منٹ کے اندر دھماکے ہونے والے ہیں۔

روک سکتے ہو تو روک لو۔ یہ میل دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین کے نام پر تھی۔ اس سے پہلے کہ جو شخص میل کو پڑھتا وہ اسے سمجھ پاتا اور اسے پولیس اور ایجنسیوں کے ساتھ شیئر کر پاتا… دہلی دہل چکا تھا۔

Recommended