نئی دہلی، 14 ستمبر
وزیر اعظم نریندر مودی 15 اور 16 ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان جائیں گے جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ اور روس کے ولادیمیر پوتن سے ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق، پی ایم مودی کی سمرقند میں ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کا امکان ہے۔
ایک ذرائع نے بتایا، روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی دو طرفہ ملاقات تقریباً طے ہے
اور یہ ملاقاتیں سمرقند میں ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوں گی۔ ازبکستان کے سمرقند میں 14 ستمبر سے شروع ہونے والی سربراہی کانفرنس کے دوران وزیراعظم دیگر دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ازبکستان میں ہندوستانی سفیر منیش پربھات نے قبل ازیں کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور کئی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
سفیر پربھات نے کہ بتایا کہسنگھائی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے قائدین کوویڈ وبائی بیماری کی وجہ سے دو سال بعد ملاقات کر رہے ہیں۔ کچھ دو طرفہ ملاقاتیں ایس سی او کے سائیڈ لائنز پر ہوں گی لیکن میٹنگوں کے پروگرام کو مقررہ وقت پر حتمی شکل دی جائے گی۔