Urdu News

کناڈا کے سوامی نارائن مندرمیں توڑ پھوڑ،دیواروں پربھارت مخالف نعرے درج

کناڈا کے سوامی نارائن مندرمیں توڑ پھوڑ،دیواروں پربھارت مخالف نعرے درج

ٹورنٹو، 15 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

کناڈاکے شہر ٹورنٹو میں سماج دشمن عناصر نے سوامی نارائن مندر میں توڑ پھوڑ کی ہے۔ سماج دشمن عناصر نے مندر کی دیواروں پر بھارت مخالف نعرے بھی لکھے اور فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیواروں پر خالصتان زندہ باد اور ہندوستان مردہ باد کے نعرے لکھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

کناڈا کے ٹورنٹو کے عظیم الشان سوامی نارائن مندر کے احاطے میں کچھ لوگ داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی۔ توڑ پھوڑ  کے بعد شرپسندوں نے مندر کی دیواروں پر بھارت مخالف نعرے بھی لکھے اور فرار ہوگئے۔

بعد میں مندر انتظامیہ نے معاملے کی اطلاع ٹورنٹو پولیس کو دی۔ اس حوالے سے کچھ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہوئی ہیں۔

ان ویڈیو فوٹیج میں دیواروں پر خالصتان زندہ باد اور ہندوستان مردہ باد کے نعرے لکھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایسے میں اسے خالصتان کے حامیوں کا کام قرار دیا جا رہا ہے،

حالانکہ ماضی میں پاکستان سے خالصتان کے نام پر آن لائن  منافرت کی بات سامنے آنے کی وجہ سے اسے بین الاقوامی سطح پر بھی ایک سازش قرار دیا جا رہا ہے۔

اس واقعے کے بعد کناڈاکی ہندو برادری میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور حکومت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔کناڈامیں ہندوستانی ہائی کمیشن نے سوامی نارائن مندر کی توڑ پھوڑ کی مذمت کی ہے۔

بھارتی ہائی کمیشن نے ٹوئٹ کر کے تخریب کاری اور بھارت مخالف نعرے لکھنے کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔

اس نے کناڈا کے حکام سے واقعے کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ہندوستانی نژاد کینیڈین ایم پی چندر آریہ نے کہا کہ یہ کوئی  واحد  واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی دیگر مندروں کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔

Recommended