نئی دہلی، 19 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)
گزشتہ 24 گھنٹوں میں پیر کی صبح 8 بجے تک ملک میں کورونا کے 4858 نئے مریض ملے ہیں۔ اس عرصے میں کورونا کی وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 4,735 ہے۔ جبکہ 10 کورونا متاثرین کی موت ہو گئی۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4 کروڑ 39 لاکھ 62 ہزار 664 ہو گئی ہے۔ اس دوران صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98.71 فیصد ہوگئی۔ اس وقت ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 48 ہزار 27 ہے۔ جب کہ روزانہ انفیکشن کی شرح 2.76 فیصد ہے۔
آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1.75 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 89 کروڑ 17 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس میں لگاتار کمی سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس بیماری نے اب اپنا پاؤں پھیلانا کم کردیا ہے۔ ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ملک میں لگاتار ویکسی نیشن کی طرف لوگوں کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس بیماری سے اب لوگ زیادہ متاثر نہیں ہو رہے ہیں، امید ہے کہ 2022 خیرو خوبی سے گزرے گا۔