32 سال تک ملک کی خدمت کرنے کے بعد جہا ز سے بحریہ کا جھنڈا اور ڈی کمیشننگ پیننٹ کو اتارا گیا
یہ جہاز 24 جنوری 1990 کو اس وقت کے سوویت یونین میں پوٹی، جارجیا میں کمیشن کیا گیا تھا
کارگل جنگ میں پاکستان کو دھول ل چٹا دینے والے ہندوستانی جنگی جہاز آئی این ایس ‘اجے’ کو 32 سال کی شاندار خدمات کے بعد پیر کے روزخدمت سے آزاد کر دیا گیا۔
غروب آفتاب کے وقت جہاز کا قومی پرچم، بحریہ کا جھنڈا اور ڈی کمیشننگ پیننٹ کواتار دیا گیا، جو کمیشن کی گئی سروس کے اختتام کی علامت تھا۔
اپنی سروس کے دوران، جہاز نے کارگل جنگ کے دوران آپریشن تلوار اور 2001 میں آپریشن پراکرم سمیت کئی بحری مہم میں حصہ لیا۔
آئی این ایس اجے (پی -34) کو 24 جنوری 1990 کو اس وقت کے یو ایس ایس آر میں پوٹی، جارجیا میں کمیشن کیا گیا تھا۔ مہاراشٹرا نیول ایریا کے آپریشنل کنٹرول کے تحت 23ویں پٹرول ویسل اسکواڈرن کا حصہ تھا۔
اس جہاز نے 32 سال سے زائد عرصے تک فعال بحری خدمات میں اپنے شاندار سفر، کارگل جنگ کے دوران آپریشن تلور اور 2001-2002 میں بھارت۔پاک تعطل کے دوران آپریشن پراکرم میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔
اس کے علاوہ ہندوستانی بحریہ کے کئی بحری مہماتمیں بھی حصہ لیا۔ 2017 میں اڑی حملے کے بعد جہاز کو سمندری سرحد کی حفاظت کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔
قوم کو32 سال کی شاندار خدمات دینے کے بعد 19 ستمبر کو سورج غروب ہوتے ہی ‘سمندری جنگجو’ کوخدمت سے آزاد کر دیا گیا۔اس موقع پر روایتی تقریب ممبئی کے نیول ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی۔
غروب آفتاب کے وقت آخری بار جہاز کے قومی پرچم، بحریہ کے جھنڈے اور ڈی کمیشننگ پیننٹ کو اتارا گیا، جو کہ کمیشن سروس کے اختتام کی علامت ہے۔