پاکستان کو پیچھے چھوڑنے کے ساتھ ہی ہندستان نے بنایا ایک اور بڑا ریکارڈ

ملبورن،06دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

وراٹ کوہلی کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا۔ اسی کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز پر بھی قبضہ جمالیا۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 194 رن بنائے اور جیت کے لیے 195 رنوں کا ہدف دیا ، جس کو ہندستان نے آسانی سے حاصل کرلیا۔

انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں آسٹریلیائی سرزمین پر ہندستان نے اب تک کا دوسرا بڑا ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا۔ 2016 میں سڈنی میں ہندستان نے 198 رنوں کا ہدف حاصل کیا تھا۔

پاکستان کے ریکارڈ کو ہندستان نے توڑا

وہیں اس کے ساتھ ہی ہندستان نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں پاکستان کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ہندستان کی یہ لگاتار دسویں ٹی ٹوینٹی جیت تھی۔ اسی کے ساتھ پاکستان کے مسلسل نو ٹوینٹی میچ جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

پاکستان نے 2018 میں مسلسل نو انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی میچ جیت کر ریکارڈ بنایا تھا۔ جولائی 2018 سے نومبر 2018 تک پاکستان نے ہرارے میں سہ رخی سیریز میں زمبابوے اور پھر دو مرتبہ آسٹریلیا کو ہرایا۔

ٹی 20کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے

اس کے بعد یو اے ای میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو تین تین مرتبہ ہرایا۔ وراٹ کوہلی کی ٹیم نے جمعہ کو کینبرا میں بازی مارکر مسلسل نو انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی میچ جیتنے کے پاکستان کے ریکارڈ کی برابری کرلی تھی۔

گزشتہ 12 مہینوں میں ٹیم انڈیا کو ابھی تک ایک بھی انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔ دسمبر 2019 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ممبئی میں ملی جیت سے ٹیم انڈیا کے اس سفر کی شروعات ہوئی تھی۔

ٹی 20 کا عالمی ریکارڈ

2020 میں ہندستان نے گھر میں سری لنکا کے خلاف پہلی ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلی تھی۔حالاں کہ مسلسل سب سے زیادہ انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی میچ جیتنے کا ریکارڈ افغانستان کے نام ہے۔

اس نے 2018 سے 2019 تک 12 میچ جیتے۔ 2016 سے 2017 کے درمیان گیارہ جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر بھی اسی ٹیم کا قبضہ ہے۔ اگر ٹیم انڈیا آسٹریلیا کو کلین سویپ کردیتی ہے ، تو افغانستان کے گیارہ میچوں کے ریکارڈ کی برابری کرلے گی۔ وہیں آئی سی سی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بھی دوسرے مقام پر آجائے گی۔