جناب نتن گڈکری نے فرانسیسی صنعت کاروں کے وفد کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج فرانسیسی صنعت کاروں کے وفد کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی جس کی قیادت فرانس کے سفیر ایمینوئل لینین، ہندوستان میں فرانس کے سفارت خانے کے اراکین اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے افسران نے کی ۔
بات چیت عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی مناسب خرچ پر ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کے تعلق سے ممکنہ تعاون سے بارے تھی۔ نئے مواقع والے شعبوں جیسے روپ ویز، متبادل ایندھن اور تعمیراتی مواد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔