ملک بھر میں ابھی نوراتری کی دھوم ہے۔ درگا کی پوجا پوری عقیدت کے ساتھ کی جارہی ہے۔اس دوران ایک انوکھا منظر نظر آیا ہے جہاں ہندوؤں کے ساتھ شکتی پوجا میں مسلمانوں کی بھی شمولیت نظر آ رہی ہے۔
بھاگلپور کے بدھناتھ مندر میں نوراتری میں درگا پوجا کے دوران گزشتہ 34 سالوں سے ملک کے مشہورشہنائی نواز استاذ الیلا خان بھی بھاگلپور میں شہنائی بجا چکے ہیں۔ ہر روز درگا پوجا کے دوران مندر احاطے میں صبح 5 بجے سے 7 بجے تک اور شام 5 بجے سے 7 بجے تک شہنائی بجا کر درگا پوجا میں شریک ہوتے ہیں۔ ا?س پاس کے لوگ درگا پوجا کے وقت انہیں کے شہنائی بجا نے سے جاگتے ہیں۔
شہنائی نوا ز بھی شہنائی کے ذریعے پوریا، یمن، بھیرواوردرگا کا راگ بجا کر درگا کو خوش کرنے میں مصروف ہیں۔ استاد الیلا خان کے چھوٹے بھائی نزاکت حسین جن کی نگرانی میں بھاگلپور میں شہنائی کا پروگرام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2017 میں ان کے بڑے بھائی الیلا خان کے انتقال کے بعد ان کے بہنوئی ساجد حسین، بڑے بھائی جمیر حسین اور بھتیجے اعظم حسین کے ساتھ درگا پوجا میں شہنائی بجا رہے ہیں۔