وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی قیادت میں اراکین پارلیمنٹ نے اتوار کو مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کی تصویروں پر پھول چڑھائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
کئی مرکزی وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر لوک سبھا کے جنرل سکریٹری اْتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے جنرل سکریٹری پی سی مودی نے بھی پھول چڑھائے۔
اس موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں وزارت تعلیم اور وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل حکومت ہند کے تعاون سے لوک سبھا سکریٹریٹ کے پارلیمانی ڈیموکریسی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (پرائیڈ) کے زیر اہتمام ایک پروگرام کا افتتاح کیا۔
اس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، ملک بھر کی 28 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اسکولوں اور کالجوں سے منتخب 99 نوجوان شرکا نے بھی مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کی پروقار تقریب کا مشاہدہ کیا۔