Urdu News

وزیر داخلہ امت شاہ کا تاریخی دورہ کشمیر

وزیر داخلہ امت شاہ کا تاریخی دورہ کشمیر

پانچ دہائیوں کے زائد عرصے کے بعد بالاآخر پہاڑی قبیلہ خوش

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے خطہ پیر پنچال کے راجوری ضلع میں عوامی جلسے سے خطاب کے بعد بدھ کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھی ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا۔

وزیر داخلہ امت شاہ کا یہ دورہ کشمیر جموں کشمیر میں رہ رہے پہاڑٰ قبیلے کے لیے ایک تاریخی دورہ تھا کیوں کہ اس دورے میں لگ بھگ پانچ دہائیوں کے زائد عرصہ سے جدوجہد کررہے پہاڑی قبیلہ کے لوگوں کو شیڈیول ٹرائب کا درجہ دینے کا اعلان کیا گیا۔

  وزیر داخلہ نے راجوری میں کہے الفاظ بارہمولہ ضلع میں پھر دہرائے کہ جسٹس جی ڈی شرما سربراہی والی بیکورڈ کلاس کمیشن نے اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے جس نے پہاڑی قبیلہ کو ایس ٹی دینے کی سفارش کی ہے اور جلد انتظامی لوازمات مکمل کرنے کے بعد پہاڑی قبیلہ کو ایس ٹی کا درجہ دے دیاجائے گا۔

انہوں نے گجر بکروال اور پہاڑی قبائل کو سرحدوں کا محافظ قرار دیتے ہوئے آج تک تینوں قبائل کی طرف سے ملک کی سلامتی، یکجہتی اور دفاع کے لئے انجام دی گئی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی اور نہ ہی حق تلفی۔

 اِس جلسہ میں ساٹھ ہزار کے قریب لوگوں نے بارہمولہ ،کپواڑہ ، گاندربل اور اننت ناگ اضلاع سے شرکت کی جس میں کثیر تعداد پہاڑی قبیلے کے لوگوں کی تھی۔

بطور وزیر داخلہ امت شاہ کا یہ دورہ تاریخ ساز رہا کیوں کہ اب تک اتنے بڑے پیمانے پر کوئی عوامی جلسہ نہیں ہوا ہے۔اِس جلسہ میں شرکت کے لئے پچھلے کئی ہفتوں سے تیاریاں چل رہی تھیں۔

جب وزیر داخلہ نے تقریر شروع کی تو لوگوں کے مودی حکومت کے حق میں فلک شگاف نعرو ں سے جلسہ گاہ گونج اُٹھی۔پہاڑی قبیلہ کے لوگوں نے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

قبیلہ میں زبردست جوش وخروش ہے اور وہ پر ا  مید ہے کہ جلد ا ن کی خوشحالی، سیاسی ، تعلیمی واقتصادی ترقی کی نوید لے کر سورج طلو ع ہوگا۔

وزیر داخلہ نے اپنے خطاب کے دوران نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی کی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللہ نے کشمیر میں ستر برس تک حکومت کی، وہ عوام کو حساب دیں کہ یہاں کی تعمیر و ترقی کے لیے انہوں نے کیا کیا؟‘‘ انہوں نے کہا کہ ان لیڈردان نے اقتدار میں رہ کر رشوت خوری کی اور اپنے گھر آباد کئے، لیکن عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔

 امیت شاہ نے مزید کہا کہ سرکار جموں کشمیر سے عسکریت پسندی اور علیحدگی پسندی کا خاتمہ چاہتی ہے تاکہ یہ (جموں و کشمیر( بھارت کا جنت بن سکے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو مودی سرکار برداشت نہیں کرے گی۔

اس کو مودی سرکار جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔ ریلی کے دوران انہوں نے عوام میں موجود لوگوں کو کہا کہ آپ مین اسٹریم میں آئیں اور بھارت کی تعمیر و ترقی کا حصہ بنیں۔“امیت شاہ نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  یہ لوگ کہتے ہے کہ پاکستان سے بات کرو، لیکن ہم کہہ رہے ہیں کہ ہم یہاں کے لوگوں سے بات کریں گے۔

Recommended