Urdu News

کیجریوال کا طنز: ایل جی جتنا ڈانٹتے ہیں، میری بیوی بھی نہیں ڈانتی

وزیر اعلی اروند کیجریوال دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر

دہلی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات جاری ہیں۔لیکن اس بار وزیر اعلی اروند کیجریوال کا لہجہ کچھ زیادہ ہی سخت ہوگیاہے۔ انہوں نے جمعرات کو ٹویٹ کیا، ”ایل جی صاحب مجھے جتنا ڈانٹتے ہیں اتنا میری بیوی مجھے ہر روز نہیں ڈانتی۔

پچھلے چھ ماہ میں میری بیوی نے مجھے اتنے محبت نامہ نہیں لکھے جتنے ایل جی صاحب نے لکھے ہیں۔ ایل جی صاحب، تھوڑا سا ٹھنڈا ہو جائیں اور اپنے سپر باس کو بھی بتائیں، تھوڑا سا ٹھنڈا ہو جائیں۔”

جس طرح سے لیفٹیننٹ گورنر دہلی حکومت کی طرف سے پچھلے کچھ مہینوں کے دوران لئے گئے فیصلوں اور احکامات پر سوال اٹھا رہے ہیں یا ان کو پلٹ رہے ہیں، وہ چیز وزیر اعلی کو پریشان کر رہی ہے۔

مبینہ شراب گھوٹالہ، ڈی ٹی سی بس گھوٹالہ، اسکولوں میں کمروں کی تعمیر کا گھوٹالہ وغیرہ کی تحقیقات کے لیے سی بی آئی کو سفارش کی گئی ہے۔ محاذ آرائی مسلسل بڑھ رہی ہے، اس سے وزیراعلیٰ اور ایل جی کے درمیان ہفتہ وار ملاقات بھی متاثر ہوئی ہے۔ گزشتہ دو ماہ میں دونوں کے درمیان کئی ملاقاتیں بھی نہیں ہوئیں۔

دہلی بی جے پی کے ترجمان پروین شنکر کپور کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا لیفٹیننٹ گورنر کے لیے اس طرح الفاظ کا استعمال ایک بڑا مذاق ہے۔ یہاں تک کہ عدالت نے ایل جی کو دہلی کا سپریم باس بتایا ہے۔

اب تک، لیفٹیننٹ گورنر نے جو بھی حکم دیا ہے یا حکومت کو نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے کہا ہے، وہ دہلی کے مفاد میں ہے۔ کجریوال یہ ماننے کو تیار نہیں ہیں اور آج ایل جی کے لیے جس طرح کی زبان استعمال کی ہے، یہ معیار کمتر ہے۔

Recommended