Urdu News

حکومت کی جانب سے بیٹیوں کی ترقی کے لیے شروع کی گئی اسکیموں کو عملی جامہ پہناں رہے افسران

ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر سمیتا سنگھ

بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم کو کامیاب بنانے میں کنیا سمنگلا یوجنا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ضلع میں ایسے بہت سے خاندان ہیں، جنہیں بچی کی پیدائش پر ہونے والے اخراجات کی زیادہ فکر ہے۔

بچیوں کی تعلیم، دیکھ بھال کی تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع میں مالی طور پر کمزور خاندانوں اور ایک سے زیادہ بیٹیوں والے خاندانوں کو کنیا سمنگلا یوجنا کے تحت ترغیب دی جارہی ہے ان خیالا ت کا اطہار ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر سمیتا سنگھ نے کیا۔

انھوں نے کہا کہ بیٹیوں کو صحت مند، تعلیم یافتہ اور خود کفیل بنانے کے لیے حکومت نے کنیا سمنگلا یوجنا کے تحت فائدہ دینا شروع کر دیا ہے، جو کہ چھ سال پہلے شروع کی گئی تھی۔

اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے 17,523 ضرورت مندوں نے درخواست دی ہے۔ جن میں سے 16,800 درخواستوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

جس میں کنیا سمنگلا یوجنا کے تحت اب تک 14,621 بیٹیوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم کے تحت ایک شخص کی زیادہ سے زیادہ دو بیٹیاں ہی مستفید ہو رہی ہیں۔ اگر دوسری ڈلیوری میں جڑواں بیٹیاں ہوں تو پہلی کے ساتھ تینوں کو بھی فائدہ ملے گا۔

کنیا سومنگلا کا فائدہ اٹھانے والے راکیش کمار علی گڑھ کے رہنے والے ہیں، انہوں نے بتایا کہ اس کی دو بیٹیاں ہیں، انہیں اس اسکیم کے بارے میں محکمہ بہبود خواتین کے گورو چندیل سے معلومات ملی۔

درخواست صرف اس نے جمع کرائی تھی۔ راکیش کمار نے بتایا کہ ان کی بیٹی جانوی کو کنیا سمنگلا یوجنا کے تحت اب تک تین قسطوں میں رقم اپنے بینک اکاؤنٹ میں ملی ہے۔

Recommended