وزیر اعظم نریندرمودی نے آج مہاکالیشور مندر کے گربھ گرہ میں پہنچ کر بھگوان مہاکال کی پوجا کی۔ انہوں نے مندر میں بیٹھ کر مالا پھیری اور گربھ گرہ کے باہر نندی کے پاس بیٹھ کر بھی دھیان لگایا۔
منگل کی شام وزیر اعظم فضائیہ کے ہیلی کاپٹر میں اجین پہنچے۔ یہاں ان کا استقبال وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کیا۔ اس موقع پر گورنر منگو بھائی پٹیل اور مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے ان کا استقبال کیا۔
اس کے بعد وزیر اعظم مودی مہاکالیشور مندر پہنچے۔ مندر میں سرکاری پجاری پنڈت گھنشیام شرما نے مکمل رسومات کے ساتھ پوجا مکمل کی۔ وزیر اعظم مودی نے مہاکال کی پوجا کرتے ہوئے عوام کی بھلائی کی پرارتھنا کی۔
اس دوران وزیر اعلیٰ چوہان، گورنر منگو بھائی پٹیل اور جیوتی رادتیہ سندھیا نندی ہال میں بیٹھ کر انتظار کرتے رہے۔ وزیر اعظم مہاکالیشور مندر میں پوجا کرنے کے بعد نندی ہال میں تھوڑی دیر کے لیے مدھیان کریں گے۔ اس کے بعد مہاکال لوک کا افتتاح کریں گے۔
اس سے پہلے وزیر اعظم مودی فضائیہ کے خصوصی طیارے کے ذریعے احمد آباد سے اندور پہنچے تھے۔ ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا، لوک سبھا کی سابق اسپیکر سمترا مہاجن، آبی وسائل کے وزیر تلسی سلاوٹ، بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے یہاں ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم فضائیہ کے ہیلی کاپٹر میں اجین کے لیے روانہ ہوئے۔
وزیر اعظم کا ریاست کے شہری انتظامیہ اور ترقیات وزیر بھوپیندر سنگھ نے ناگجھیری میں پولیس لائن میں بنائے گئے ہیلی پیڈ پر استقبال کیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم سیدھے مہاکال مندر گئے۔ راستے میں انہوں نے گاڑی سے ہی ہاتھ ہلا کر لوگوں کا استقبال کیا۔