Urdu News

ہندستانی وکٹ کیپر بلے باز پارتھیو پٹیل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوش

ہندستانی وکٹ کیپر بلے باز پارتھیو پٹیل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوش

ہندستانی وکٹ کیپر بلے باز پارتھیو پٹیل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوش

نئی دہلی ، 9 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

ہندستانی وکٹ کیپر بلے باز پارتھیو پٹیل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔ 35 سالہ پارتھیو نے ٹویٹر پر جذباتی پوسٹ کے ذریعے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

پرتھیو نے ٹویٹر اور انسٹاگرام پر لکھا کہ ’’ میں آج کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے دور ہوں۔ بھاری دل سے اپنے 18 سالہ کرکٹ سفر کا اختتام کر رہا ہوں۔‘‘

انہیں 2002 میں انگلینڈ کے دورے پر بھیجا گیا تھا ، جب انہوں نے رنجی ٹرافی کرکٹ میں بھی ڈیبیو نہیں کیا تھا۔ پارتھیو نے کہا کہ ’’ بی سی سی آئی نے بڑے اعتماد کا اظہار کیا کہ ایک 17 سالہ لڑکا ہندستان کے لیے کھیل سکتا ہے۔ میں اپنے کیریئر کے ابتدائی سالوں میں اس طرح سے میری حوصلہ افزائی کرنے پر بورڈ کا شکر گزار ہوں۔ ‘‘

پارتھیو نے آخری بار 2018 میں جنوبی افریقہ کے خلاف وانڈررس ٹیسٹ میں ہندستان کی نمائندگی کی تھی۔ نیز ، ان کا آخری انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میچ سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف سال 2019 میں تھا۔ وہ رائل چیلنجرس بنگلور ٹیم کے ممبر تھے۔

Recommended