Urdu News

پلوامہ میں جھڑپ تین دہشت گرد مارے گئے، ایک شہری زخمی

پلوامہ میں جھڑپ تین دہشت گرد مارے گئے، ایک شہری زخمی

پلوامہ میں جھڑپ تین دہشت گرد مارے گئے، ایک شہری زخمی

سری نگر، 09ڈسمبر (انڈیا نیرٹیو)

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بدھ کے روز محاصرہ اور تلاشی مہم کے دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے جب کہ ایک شہری زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر فوج، سینٹرل ریرزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل ٹاسک فورس نے ٹیکین گاؤں میں صبح کے وقت تلاشی مہم شروع کی۔

فورسز کے جوان جب اس گاؤں کی جانب بڑھ رہے تھے، اسی وقت وہاں چھپے بیٹھے دہشت گردوں نے خود کار ہتھیاروں سے اندھادھند گولی باری شروع کر دی۔

مڈبھیڑ کے دوران البدر تنظیم کے دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی فورسز نے جوابی کاروائی میں گولیاں چلائیں۔ دونوں کے درمیان مڈبھیڑ کے دوران تین البدرتنظیم کے دہشت گرد مارے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گولی لگنے سے ایک شہری صادق لون زخمی ہو گیا۔ جسے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

پولیس آفیسرنے بتایا کہ جائے واردات سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اس دوران افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بطور احتیاط انتظامیہ نے پلوامہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہیں۔

جب کہ لا اینڈ آرڈر (امن عامہ) قائم رکھنے کے لیے اضافی سلامتی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ کل ملا کر اس سال اب تک دو سو دہشت گردوں کو کشمیر میں ہلاک کیا گیا ہے۔ جب کہ بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد کرکے دہشت گردوں کے حوصلے پست کر دئے گئے ہیں۔

Recommended