Urdu News

چین نے اقوام متحدہ میں پاکستانی دہشت گردوں کے خلاف قرارداد کو روک دیا

پاکستان میں مقیم لشکر طیبہ کے بدنام زمانہ دہشت گرد شاہد محمود

نیویارک،19اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

 چین نے اقوام متحدہ میں پاکستان میں مقیم لشکر طیبہ کے بدنام زمانہ دہشت گرد شاہد محمود کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی بھارت اور امریکہ کی تجویز کو چوتھی بار روک دیا ہے۔ یہ قرارداد بدھ کو اقوام متحدہ میں بھارت اور امریکہ کی طرف سے لائی گئی۔

حالیہ مہینوں میں یہ چوتھا موقع ہے کہ چین نے ہندوستان اور امریکہ کی جانب سے دنیا کے منتخب دہشت گردوں کو عالمی دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے پیش کی گئی قرارداد کو بلاک کیا ہے۔ جس میں لشکر طیبہ کے بدنام زمانہ دہشت گرد اور ممبئی حملوں کے سرکردہ سازشی ساجد میر، لشکر طیبہ اور جماعت الدعو کے دہشت گرد عبدالرحمان مکی، جیش محمد کے سربراہ عبدالرؤف اظہر کے بھائی بدنام زمانہ دہشت گرد اظہر محمود کے نام شامل ہیں۔

بھارت اور امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ میں انہیں عالمی دہشت گرد قرار دینے کی قراردادیں لائی گئیں لیکن چین نے اپنے حقوق کا استعمال کرتے ہوئے انہیں عالمی دہشت گرد قرار دینے سے بچایا۔ ویسے بھی چین بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے دہشت گردوں کو تحفظ دینے کے حوالے سے بدنام رہا ہے۔

Recommended