Urdu News

ہندوستانی نژاد رشی سونک برطانیہ کے وزیر اعظم کی دوڑ میں سب سے آگے

ہندوستانی نژاد رشی سونک

اہل وطن سے کہا ، معاشی بحران کا شکار ملک کی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لائیں گے

برطانیہ میں ہنگامہ خیز معاشی بحران کے درمیان ہندوستانی نژاد رشی سونک نے ایک بار پھر ملک کی معیشت کو پٹری پر لانے کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کے عہدے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ برطانیہ ایک عظیم ملک ہے لیکن اسے معاشی بحران کا سامنا ہے۔ میں ملکی معیشت کو پٹری پر لانا چاہتا ہوں اور اپنے ملک کے لیے اپنا کردار ادا کرناچاہتا ہوں۔

ہندوستانی نژاد رشی سونک نے یہ دعویٰ وزیر اعظم لز ٹرس کے استعفیٰ کے دو دن بعد کیا ہے۔ سونک کو لز ٹرس کے خلاف  شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ رشی سونک نے اپنی امیدواری پر مہر لگاتے ہوئے ہم وطنوں کو مخاطب کرتے ہوئے ایک طویل خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ فیصلہ کرنا ہے کہ برطانیہ کی نئی نسل کو کیسے مواقع فراہم کیے جائیں۔ اس لیے میں کنزرویٹو پارٹی کے رہنما اور وزیر اعظم کے عہدے کے لیے انتخاب لڑ رہا ہوں۔ ہم نے آپ کے چانسلر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور مشکل وقت میں معیشت کو سنبھالا۔ اس وقت کا بحران بڑا ہے لیکن اگر صحیح آدمی کا انتخاب کیا جائے تو اچھا موقع ضرور آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا ٹریک ریکارڈ وعدے پورے کرنے کا رہا ہے اور جو وعدے 2019 میں کیے تھے وہ بھی پورے کریں گے۔حکومت میں اتحاد، پیشہ ورانہ مہارت اور اعتماد رہے گا۔

رشی سونک کو پہلے ہی 100 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ سونک کا مقابلہ سابق وزیر اعظم بورس جانسن سے ہو سکتا ہے۔

Recommended