وزیر اعظم مودی نے پاکستان کی سرحد پر چوتھی بار فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی
دیوالی کا مطلب ہے ‘دہشت گردی کے خاتمے کا تہوار’ جسے کارگل کے سپاہیوں نے ممکن بنایا
نئی دہلی، 24 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)
کرگل میں جوانوں کے ساتھ دیوالی منانے پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی جنگ کو پہلیمتبادل کے طور پر نہیں دیکھا، چاہے وہ لنکا کی جنگ ہو یا کروکشیترمیں۔ ہم نے اسے ملتوی کرنے کی آخری کوشش کی۔ ہم جنگ کے خلاف ہیں لیکن طاقت کے بغیر امن نہیں ہو سکتا۔ اگر کوئی ہمیں بری نظر سے دیکھنے کی حماقت کرے گاتو ہماری مسلح افواج منہ توڑ جواب دیں گی۔
پاکستان کی سرحد پر چوتھی بار دیوالی منانے کے لیے پیر کی صبح کرگل پہنچے وزیر اعظم نے وندے ماترم کہہ کر جوانوں میں جوش بھرا۔ جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دیوالی کا مطلب ہے ‘دہشت گردی کے خاتمے کا تہوار’ اور کرگل نے اسے ممکن بنایا۔ پاکستان کے ساتھ ہر جنگ میں کرگل نے فتح کا جھنڈا بلند کیا ہے۔ یوکرین کی جنگ کے دوران ہمارا قومی پرچم وہاں پھنسے ہمارے شہریوں کے لیے ڈھال بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہندوستان کیقدر میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ اس لیے ہو رہا ہے کہ بھارت کامیابی کے ساتھ اپنے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف کھڑا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 9ویں بار فوجیوں کے ساتھ دیوالی منا رہے ہیں۔ گزشتہ سال انہوں نے پاکستانی سرحد پر نوشہرہ سیکٹر کے پیشگی علاقے میں فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی تھی۔