کرگل، 24 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)
فوجیوں کے ساتھ دیوالی منانے کی اپنی سالانہ روایت کو جاری رکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو کرگل پہنچے۔ اس دوران انہوں نے وہاں فوجیوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی اور فوجیوں کے ساتھ کھانا کھایا اور جم کر فوجیوں کی تعریفیں کی۔
پچھلے سال پی ایم مودی نے جموں کے نوشہرہ میں فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی تھی۔ انہوں نے ہندوستانی سرحدوں پر خدمات انجام دینے کے لئے فوجیوں کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ سیکورٹی اہلکار قوم کے “حفاظت کے دعوے دار ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ فوجیوں کی وجہ سے ہی لوگ سکون کی نیند سو سکتے ہیں۔2020 میں، پی ایم مودی نے راجستھان کے جیسلمیر کے لونگے والا میں فوجیوں کے ساتھ دیوالی مناتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک ہندوستانی فوجی موجود ہیں۔
اس ملک کی دیوالی کی تقریبات پورے زور و شور سے جاری رہے گی اور چمکتی رہے گی۔ 2019 میں، وزیر اعظم نے جموں اور کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ راجوری ضلع میں فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی۔ انہوں نے فوجیوں کو اپنا خاندان کہا تھا اور تہواروں کے دوران بھی سرحدوں کی حفاظت کرنے پر ان کی تعریف کی تھی۔
انہوں نے پٹھان کوٹ ایئر فورس اسٹیشن پر ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے اہلکاروں کے ساتھ دیوالی کی مبارکباد کا تبادلہ کیا تھا۔ 2018 میں، وزیر اعظم مودی نے اتراکھنڈ کے ہرسل میں ہندوستانی فوج اور انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی تھی۔
اس کے بعد انہوں نے کیدارناتھ مندر میں پوجا کی۔ 2017 میں، وزیر اعظم نے جموں اور کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کی گریز وادی میں فوج کے جوانوں اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں کے ساتھ روشنی کا تہوار منایا۔