Urdu News

امریکہ نے مغربی صحارا پر مراکش کی خود مختاری تسلیم کر لی

امریکہ نے مغربی صحارا پر مراکش کی خود مختاری تسلیم کر لی

امریکہ نے مغربی صحارا پر مراکش کی خود مختاری تسلیم کر لی

America- Israel- Morocco

دبئی،11دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

امریکی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے افریقا کے علاقے صحارا کے مغربی حصے پر مراکش کی خود مختاری تسلیم کر لی ہے۔ دوسری طرف امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ مراکش نے اسرائیل کے ساتھ مکمل طور پر سفارتی تعلقات کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ج

جمعرات کو وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے امریکہ نے مغربی صحارا کے علاقے پر مراکش کی خودمختاری کی حمایت کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی صحارا کے علاقوں کے حوالے سے سامنے آنے والے تنازع کے منصفانہ اور پائیدار حل کے بعد امریکا ان علاقوں پر مراکش کی خود مختاری کا حامی ہے۔

امریکہ کے ثالثی میں مراکش کا اسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات کے قیام کا اعلان

وہائٹ ہاوس کی طرف سے جاری کردہ بیان میںکہا گیا ہے کہ امریکا نے آج سے مغربی صحارا پر مراکش کی خود مختاری کو تسلیم کرلیا ہے۔ مغربی صحارا اور صحارا کی سرزمین پر تنازع کے ایک منصفانہ اور پائیدار حل کی واحد بنیاد اس پر مراکش کی خودمختاری اور اس حوالے سے مراکش کی قابل اعتماد اور حقیقت پسندانہ تجویز کی حمایت کی جاتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا کا ماننا ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے آزاد صحارا ریاست کا قیام حقیقت پسندانہ آپشن نہیں ہے اور مراکش کی خودمختاری کے تحت حقیقی خود مختاری ہی واحد ممکنہ حل ہے۔

وائٹ ہاؤس کا مراکش کو لے کر بیان جاری

اس کے علاوہ وائٹ ہاوس نے فریقین پر زور دیا کہ وہ تاخیر کے بغیر بات چیت شروع کریں۔ مراکشی خودمختاری کے منصوبے کو باہمی طور پر قبول کیا جائے اور اسے عملی شکل دینے کے لیے قابل عمل فریم ورک تیا رکیا جائے۔

اسی مناسبت سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ پر ایک ٹویٹ میں اعلان کیا ہے کہ آج انہوں نے مغربی صحارا پر مراکشی خودمختاری کو تسلیم کرنے والے ایک اعلامیے پر دستخط کیے۔

ٹرمپ نے ایک اور ٹویٹ پوسٹ کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ مراکش اور اسرائیل نے مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

Recommended