نئی لّی ، 11 دسمبر/ راما نجن پرائز برائے نوجوان ریاضی داں – 2020 ، 9 دسمبر ، 2020 ء کو منعقدہ ایک ورچوول تقریب میں برازیل کے ریو ڈی جینیریو میں واقع پیور اینڈ ایپلائیڈ میتھ میٹکس ( آئی ایم پی اے ) کے ادارے کی ریاضی داں ڈاکٹر کیرولینا اروجو کو دیا گیا ۔

یہ پرائز ہر سال ترقی پذیر ملک کے ایک تحقیق کار کو دیا جاتا ہے ۔ اس پرائز کے لئے فنڈ کی فراہمی حکومتِ ہند کے سائنس اور ٹیکنا لوجی کے محکمے کے ساتھ آئی سی ٹی پی. ( انٹر نیشنل سینٹر فار تھیوریٹیکل فزکس ) اور انٹرنیشنل میتھ میٹیکل یونین کے اشتراک سے کی جاتی ہے. اور یہ ڈاکٹر کیرولینا کو ، اُن کے الجبرائی جیومیٹری میں امتیازی کام کے لئے دیا گیا ہے ۔ اُن کے کام میں ، خاص توجہ بائیریشنل جیومیٹری پر دی گئی ہے. جس کا مقصد الجبرائی اقسام کے ڈھانچوں کی تقسیم اور تشریح کرنا ہے ۔ Great Indian Mathematician Ramanujan

وگیان جیوتی جیسے خواتین کے لئے نئے پروگراموں

ڈاکٹر اروجو ، جو انٹرنیشنل میتھ میٹیکل یونین میں ریاضی میں کمیٹی برائے خواتین کی نائب صدر ہیں. پہلی غیر ہندوستانی ہیں ، جنہیں یہ پرائز دیا گیا ہے اور وہ تمام خواتین کے لئے ایک رول ماڈل ہوں گی ۔

سائنس اور ٹیکنا لوجی کے محکمے ( ڈی ایس ٹی ) کے ذریعے شروع کئے گئے وگیان جیوتی . جیسے خواتین کے لئے نئے پروگراموں کے بارے میں، انہیں مطلع کرتے ہوئے . ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے ڈاکٹر اروجو کو بھارت آنے کی دعوت دی . تاکہ وہ خواتین ریاضی داں کی ہمت افزائی کر سکیں اور خود اپنی مثال کے ذریعے انہیں ترغیب دے سکیں ۔

ریاضی میں خواتین کو فروغ

انٹرنیشنل میتھ میٹیکل یونین ( آئی ایم یو ) کے صدر پروفیسر کارلوس کینگ نے ڈاکٹر کیرولینا کو مبارکباد دی اور ریاضی میں خواتین کو فروغ دینے کے ، اُن کے رول کی ستائش کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ 2015 ء سے آئی سی ٹی پی کے ساتھ سائمن ایسوسی ایٹ ہیں ۔

یونیسکو میں بھارت کے سفیر / مستقل نمائندے جناب وشال وی شرما نے کہا ہے. کہ کوئی ریاضی داں کسی خاص ملک سے تعلق نہیں رکھتا ۔ ڈاکٹر اروجو برازیل کی باشندہ ہو سکتی ہیں. لیکن وہ ایک ریاضی داں ہیں ۔ اُن کا تعلق پوری کائنات سے ہے کیونکہ ریاضی پوری کائنات کی زبان ہے ۔

ایوارڈ کی تقریب میں ڈاکٹر اروجو نے الجبرائی جیومیٹری ، بائی ریشنل جیومیٹری. اور ‘ الجبرائی اقسام کے ساتھ مثبت ٹینجنٹ بنڈلس ’ کے موضوع پر اظہارِ خیال کیا ۔ Great Indian Mathematician Ramanujan