چنئی،میسور وندے بھارت کا بنگلور کو تحفہ
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ملک کی پانچویں وندے بھارت ٹرین کی بنگلورو کو سوغات دی۔ وزیر اعظم نے چنئی میسور وندے بھارت ٹرین کی سوغات دیتے ہوئے بنگلورو کے کے ایس آر ریلوے اسٹیشن پر بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس دوران انہوں نے بھارت گورو کاشی درشن ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
ساؤتھ ویسٹرن ریلوے کے مطابق یہ ٹرین کاشی جانے والے مسافروں کے خواب پورے کرے گی۔ اس سے سفر بہت آسان اور تیز ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ ٹرین وارانسی، ایودھیا اور پریاگ راج جیسے کئی مقامات سے گزرے گی۔
وزیر اعظم نے جنوبی ہند کے اپنے دو روزہ دورے کے پہلے دن کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل-2 کا بھی افتتاح کیا۔
معلومات کے مطابق مودی آج سے جنوبی ہندوستان میں کرناٹک، تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ کئی پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ وہ بنگلورو میں ایک عوامی تقریب کے بعد نادپربھو کیمپے گوڑا کے 108 فٹ کے کانسی کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔