Urdu News

جواہر لعل نہرو اور یوم اطفال: یوم اطفال پر خاص تحریر

جواہر لعل نہرو

جواہر لعل نہرو کی یوم پیدائش کی مناسبت سےہر برس 14 نومبر کو یوم اطفال منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد بچوں کی صحت اور ان کی فلاح و بہبود کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔
بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو 14نومبر 1889کو الٰہ آباد (بھارت) میں پیدا ہوئے۔ وہ بھارت کے پہلے وزیراعظم تھے۔ وہ انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور تحریک آزادیٓ ہند کے اہم کردار تھے۔ اپنی زندگی میں وہ پنڈت نہرو یا پنڈت جی کے نام سے بھی جانے جاتے تھے۔ نہرو کی تحریریں اْردو پڑھنے والوں کے لیے کوئی نئی چیز نہیں۔ ان کی اکثر مشہور کتابوں کا ترجمہ اْردو زبان میں شائع ہو چکا ہے۔
وہ 1947 سے 1964 تک بھارت کے وزیر اعظم رہے۔ بھارت میں جمہوری نظام کو مستحکم کرنے میں ان کا کردار ہے۔ نہرو کو بچوں سے بے حد لگاؤ تھا۔ ان کی یوم پیدائش 14 نومبر کو بھارت میں یوم اطفال منایا جاتا ہے۔جواہر لعل نہرو کی وفات 27 مئی 1964 میں ہوئی۔

Recommended