Urdu News

نئی قومی تعلیمی پالیسی اس دور کے طلبا کےلیےتحفہ،منوج سنہا کےاس بیان کوکیسےدیکھتےہیں آپ؟

نئی قومی تعلیمی پالیسی اس دور کے طلبا کےلیےتحفہ،منوج سنہا

جموں، 19 نومبر

 لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اس دور کے طلبا خوش قسمت ہیں کہ انہیں وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے نئی تعلیمی پالیسی کا تحفہ ملا ہے۔ شریمتی دیوانی وی بدری ناتھ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر انتظام زوراور سنگھ آڈیٹوریم میں منعقدہ تین اسکولوں کی مشترکہ سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنہا نے کہا کہ این ای پی اسکولوں اور کلاس رومز کو تبدیل کرکے انہیں خوش اور رواں دواں بنائے گا۔ کلاس رومز کو ٹیکنالوجی اور روایت کے امتزاج کے ساتھ متحرک بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی نے کلاس روم کے ساتھ ساتھ فیلڈ اسٹڈی دونوں میں مشغولیت اور شمولیت پر خصوصی زور دیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ٹرسٹ کو جموں و کشمیر کے تعلیمی شعبے میں اس کے بے پناہ تعاون کے لیے مبارکباد دی اور کہا کہ ہمارے شہر اور دیہات اسکولی تعلیم میں تیزی سے تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔

 ٹکنالوجی اور روایت کا امتزاج اسکولوں کو خوش اسکول بننے کے لیے ترقی کا راستہ فراہم کر رہا ہے۔ سماجی تعلق، عالمگیر اقدار، زندگی کی مہارتیں صرف ایک پْرکشش اسکول میں سیکھی جا سکتی ہیں۔

سنہا نے کہا کہ شریمتی دیوانی وی بدری ناتھ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر انتظام اسکولوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ وہ کلاس روم سے طالب علموں کو حقیقی دنیا میں ذمہ دار اور خیال رکھنے والے شہریوں کے طور پر لے جانے کے وڑن کے ساتھ اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔

تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کو اپنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر نے زور دیا کہ طلبا کے سیکھنے کی جگہ کو کلاس روم سے آگے جانا چاہیے۔

Recommended