Urdu News

شادی کی سالگرہ پرشلپا شیٹی نے خصوصی ویڈیو کی شیئر

شلپا شیٹی اور راج کندرا

فلم اداکارہ شلپا شیٹی آج اپنی شادی کی 13ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس خاص موقع پر انہوں نے کچھ ان دیکھی تصاویر کی ویڈیو مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شلپا نے لکھا -’ 13 سال، کوکی، واہ! (اینڈ ناٹ کاونٹنگ) اس زندگی میں میرے ساتھ اس سفر کو شیئر کرنے اور اسے اتنا خوبصورت بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔ آپ، میں، ہم… بس اتنا ہی چاہیے۔ ہیپی اینی ورسری ٹو اس کوکی ‘۔

شلپا کی یہ پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ شلپا شیٹی نے 22 نومبر 2009 کو بزنس مین راج کندرا سے شادی کی تھی۔ سال 2012 میں ان کے بیٹے ویان کی پیدائش ہوئی اور 15 فروری 2020 کو وہ سروگیسی کے ذریعے بیٹی سمیشا کی ماں بنیں۔

شلپا شیٹی کے ورک فرنٹ کے بارے میں بات کریں تو وہ جلد ہی روہت شیٹی کی پولیس سیریز انڈین پولیس فورس میں نظر آئیں گی۔

Recommended