Urdu News

شلپا شیٹی نے یوم اطفال پر بیٹے ویان اور بیٹی سمیشا کاویڈیو شیئر کیا

شلپا شیٹی اپنے بیٹے ویان اور بیٹی سمیشا کے ساتھ

فلم اداکارہ شلپا شیٹی نے پیر کو یوم اطفال کے موقع پر اپنے بچوں ویان اور سمیشا کا مستی بھرا ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں ویان اور سمیشا دونوں زمین پر لیٹ کرمستی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ویان اور سمیشا کی اس ویڈیو پر مداحوں کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات بھی اپنے ردعمل کا اظہار کر رہی ہیں۔ اداکارہ پریتی زنٹا نے شلپا کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے دل کا ایموجی بنایا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شلپا شیٹی نے 2009 میں بزنس مین راج کندرا سے شادی کی تھی۔ ان کے بیٹے ویان کی پیدائش 2012 میں ہوئی اور 15 فروری 2020 کو وہ سروگیسی کے ذریعے بیٹی سمیشا کی ماں بنیں۔ وہیں ان کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا کو جولائی 2021 میں ایک فحش فلم بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں کئی انکشافات ہوئے اور اداکارہ شلپا شیٹھی نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ لیکن بعد میں راج کندرا کو اس معاملے میں ضمانت مل گئی، جس کے بعد راج کندرا عوامی سطح پر کم ہی نظر آتے ہیں۔ شلپا شیٹھی سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔کام کے محاذ پر، شلپا شیٹی جلد ہی روہت شیٹی کی پولیس سیریز انڈین پولیس فورس میں نظر آئیں گی۔

Recommended