وزیر دفاع نے کہا،’انڈیا پیسفک خطہ‘ عالمی برادری کی اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے
انڈو پیسفک ریجنل ڈائیلاگ‘میں پی ایم مودی کے پیغام ‘اب جنگ کا وقت نہیں ہے’ کا ذکر کیا
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے انڈو۔ پیسیفک ریجنل ڈائیلاگ میں کہا کہ بہتر دنیا کی تعمیر کرنا ہم سب کی اجتماعی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ ایک ایسی دنیا کی تعمیر ہونی چاہیے جو محفوظ اور سب کے لیے منصفانہ ہو۔
ہندوستان کے فلسفیوں نے ہمیشہ سیاسی سرحدوں سے اوپر اٹھ کر انسانی برادری کو سمجھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سمت میں عالمی برادری مختلف پلیٹ فارمز اور ایجنسیوں کے ذریعے آگے بڑھ رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس میں سب سے آگے ہے۔
مانیک شا سینٹر، دہلی میں ‘انڈو ۔پیسیفک ریجنل ڈائیلاگ’ کے اختتامی روز وزیر دفاع نے پختہ یقین ظاہر کیا کہ اگر سیکورٹی ایک اجتماعی ادارہ بن جائے ، تو ہم ایک ایسے عالمی نظام کی تعمیر پر غور کر سکتے ہیں، جو محفوظ اور سب کے لیے منصفانہ ہو۔
ہم نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں خواتین کے لیے آسیان-انڈیا پہل کی تجویز پیش کی ہے جو زیادہ انسانی نقطہ نظر کے ذریعے تنازعات کے مؤثر حل اور پائیدار امن کے لیے کردار ادا کرے گا۔ ہم نے سمندری ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کی سمت میرین پلاسٹک آلودگی کے ردعمل پر ایک آسیان۔انڈیا پہل کی بھی تجویز پیش کی ہے۔