Urdu News

بچہ نہیں سنتا ہے آپ کی بات اور کرتا ہے بد تمیزی،تو آزمائیں یہ ٹپس

بچہ نہیں سنتا ہے آپ کی بات اور کرتا ہے بد تمیزی،تو آزمائیں یہ ٹپس

مصنفہ : یشسوی یادو

ترجمہ نگار : ڈاکٹر مہوش نور

اس مضمون میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ اگر آپ کا بچہ آپ کی بات نہیں مانتا ہے تو ایسے میں کس طرح آپ حالات کو سنبھال سکتی ہیں۔

آج کل کے بچے والدین کی بات بہت مشکل سے مانتے ہیں ۔جس کی وجہ سے زیادہ تر والدین کبھی غصہ کر کے یا پھر ڈانٹ کر انہیں سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس سے بچوں پر بھی بہت برا اثر پڑتا ہے اس لیے اس مضمون میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ اگر آپ کا بچہ آپ سے بد تمیزی کرتا ہے اور آپ کی بات کو نہیں مانتا ہے تو ایسے میں آپ کیسے حالات کو سنبھال سکتی ہیں۔

آرام سے بات کریں

بچوں کو ڈانٹنے سے یا مارنے سے ان پر دھیرے دھیرے آپ کی ڈانٹ کا اثر کم ہونے لگتا ہے۔ایسے میں آپ کو انہیں بالکل آرام سے سمجھانا چاہیے۔آپ کو ان کے والدین ہونے کے ساتھ ساتھ ان کا دوست بننے کی ضرورت ہے۔اس لیے آپ کو صبر کرنا  ہوگا۔

آپ کو بہت آرام اور سکون سے اپنے بچے کو سمجھانا چاہیے اور اگر وہ پھر بھی آپ کی بات نہیں مانتے ہیں تو انہیں مارنے کی جگہ انہیں کھیل کھیل میں سیکھنا ہوگا تا کہ ان کے من میں آپ کی بتائی ہوئی باتیں یاد رہے اور وہ غلطیاں بار بار نہ دہرائیں۔

بحث کرنے کی عادت چھوڑیں

آپ کو اپنے بچے سے بحث کرنے کی عادت کو چھوڑ دینا چاہیے کیوں کہ اس سے وہ بھی بحث کرنا سیکھ جاتے ہیں اور دھیرے دھیرے ضدی مزاج کے بن جاتے ہیں۔کوشش کریں کہ آپ انہیں اچھی سیکھ دینے والی نظمیں اور کہانیاں سنائیں جس سے انہیں سیکھ ملے گی اور وہ آپ کی بات کو ڈھنگ سے سمجھ بھی پائیں گے۔

آپ کو خود کے غصے پر بھی قابو رکھنا سیکھنا ہوگا تا کہ بات بات پر آپ ان پر نہ چلائیں ،آپ کو بتا دیں کہ اگر آپ بچوں کے من کی بات کو سمجھنے کی کوشش کریں گی تو آپ کے بچوں کو بھی آپ سے باتوں کو اچھی طرح سے کہنے کا من کرےگا ورنہ وہ اپنے من کی چیزوں کو بار بار دوہرائیں گے۔

اصول بنا کر رکھیں

آپ کو اپنے بچوں کے لیے کچھ اصولوں کو بنانا چاہیے تا کہ وہ کم سے کم غلطیاں کریں اور آپ کی ہدایت پر عمل کرنا سیکھیں۔آپ کو انہیں بھی اپنی بات رکھنے کا موقع دینا چاہیےتا کہ وہ آپ سے کھل کر اپنی بات کر سکیں اوراپنے بچوں کے ساتھ آپ کی ایک ہیلدی بانڈنگ بھی بن جائے۔

اس طرح کریں ان سے بات

آپ کو اپنے بچوں پراپنے فیصلے کبھی بھی نہیں تھوپنے چاہیے۔آپ کو انہیں اپنی بات سمجھانے کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ وقت گزارنا چاہیے۔اس کے علاوہ آپ اپنے بچے کاموازنہ کسی دوسرے بچے سے کبھی نہ کریں اس کا آپ کے بچوں پر بھی برا اثر پڑتا ہےاور وہ منفی سوچنے لگتے ہیں۔

ان سبھی ٹپس کو آزما کر آپ حالات کو آسانی سے سنبھال سکتی ہیں۔

Recommended