Urdu News

یامی گوتم نے آئی اے ایس بننے کا دیکھا تھا خواب پر قسمت کیسے لے آئی بالی ووڈ میں؟

یامی گوتم

یامی گوتم کا شمار تفریحی دنیا کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے بہت کم وقت میں چھوٹی اسکرین سے بڑی اسکرین تک کا کامیاب سفر طے کیا۔ یامی کی پیدائش 28 نومبر 1988 کو ہماچل پردیش میں ہوئی۔ ان کے والد مکیش گوتم پنجابی فلموں کے ہدایت کار ہیں۔ یامی آئی اے ایس بننا چاہتی تھیں لیکن قسمت نے انہیں بالی ووڈ میں کھینچ لیا۔یامی 20 سال کی عمر میں اپنا آبائی شہر چھوڑ کر ممبئی چلی گئیں۔

انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز ٹیلی ویڑن سیریل ‘چاند کے پار چلو’ سے کیا۔ اس کے بعد وہ کئی سیریلز میں نظر آئیں۔ یامی نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز 2009 میں ملیالم فلم الاس اتھاشا سے کیا، لیکن جلد ہی بالی ووڈ میں چلی گئیں۔

یامی نے 2012 میں فلم ‘وکی ڈونر’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس فلم میں وہ ایوشمان کھرانہ کے مدمقابل مرکزی کردار میں تھیں۔ اس فلم میں انہوں نے ایک بنگالی لڑکی کا کردار نبھایا جسے ناظرین نے بہت پسند کیا اور فلم باکس آفس پر کامیاب رہی۔

Recommended