Urdu News

بھارتی نژادامریکی ویدانت پٹیل بنے اسسٹنٹ وہائٹ ہاوس پریس سکریٹری

بھارتی نژادامریکی ویدانت پٹیل بنے اسسٹنٹ وہائٹ ہاوس پریس سکریٹری

بھارتی نژادامریکی ویدانت پٹیل بنے اسسٹنٹ وہائٹ ہاوس پریس سکریٹری

Vedanta Patel, an American of Indian descent, became the Assistant White House Press Secretary

واشنگٹن ، 20 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارتی نژاد امریکی ویدانت پٹیل کو وائٹ ہاوس کا اسسٹنٹ سکریٹری منتخب کیا ہے۔ ویدانت موجودہ سیزن میں بائیڈن کے سینئر ترجمان ہیں۔ انہوں نے بائیڈن کی تشہیر کے دوران ریجنل کمیونیکیشنس ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا تھا۔

بائیڈن کی ابتدائی تشہیر میں ، ویدانت نے نیوادا اور ویسٹرن پرائمری اسٹیٹس کمیونیکیشنس ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اس سے پہلے ، وہ ہندستانی-امریکی کانگریس کی خاتون پرمیلا جے پال کے یہاں پر کمیونیکیشنس ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ساتھ ہی کانگریس مین مائک ہونڈا کے یہاں کمیونیکیشنس ڈائریکٹر اور ڈیمو کریٹک نیشنل کمیٹی میں ویسٹرن ریجنل پریس سکریٹری کے عہدے پر کام کیا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ ویدانت کی پیدائش بھارت میں ہوئی تھی اور اس کے بعد کیلیفورنیا چلے گئے تھے ۔ وہ کیلیفورنیا یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔

انہوں نے فلوریڈا یونیورسٹی میں بھی تعلیم حاصل کی ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے پٹیل کی تقرری سمیت 16 افراد کو وائٹ ہاوس کمیونیکیشنس اور عملے میں مقرر کیا ہے۔

Recommended